اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2024-25 کے دوران ترسیلات زر میں تاریخی اضافے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں 38.3 ارب ڈالر وطن بھیجے، جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 8 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اس میں مجموعی طور پر 26.

6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اس اہم پیش رفت کو نہ صرف بیرون ملک پاکستانیوں کی وطن سے وابستگی اور قربانیوں کا مظہر قرار دیا، بلکہ اسے ملکی معیشت پر ان کے پختہ اعتماد کا ثبوت بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعدادوشمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں درست سمت میں گامزن ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشی استحکام کے بعد اب معیشت کو ترقی کی جانب لے جانے کے لیے پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ پاکستان کی اقتصادی بحالی کی واضح علامت ہے۔

وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، قربانی اور خدمات ہمیشہ قابل فخر رہیں گی اور حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ترسیلات زر کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کیوں کی؟ رانا ثنااللہ نے وجہ بتادی

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی حالیہ ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد صرف خیریت دریافت کرنا تھا، اور اسے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت سے جوڑنا درست تاثر نہیں۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میاں برادران اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان 40 سالہ دیرینہ تعلقات ہیں، اور ایسی ملاقاتیں ذاتی نوعیت کی ہوتی ہیں۔ انہوں نے دوٹوک کہا کہ چوہدری نثار کو جماعت (مسلم لیگ ن) میں شمولیت کی کوئی دعوت نہیں دی گئی۔ اگر ایسا ہوتا تو وزیرِاعظم شہباز شریف خود اس کا ذکر ضرور کرتے۔

مزید پڑھیں: کیا چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اپنی وضع اور طرز سیاست میں ایک منفرد شخصیت کے مالک ہیں، اور ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ملاقات کو سیاسی رنگ دینا حقائق کے برخلاف ہے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت بالخصوص وزیرِ اعظم شہباز شریف، ماضی میں بارہا اس خواہش کا اظہار کر چکی ہے کہ پارٹی کے ناراض یا فاصلے پر چلے جانے والے رہنماؤں کو واپس لایا جائے، تاہم یہ عمل حالات، شخصیات، اور سیاسی مصلحتوں کے تابع ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: چوہدری نثار کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان نہیں، قریبی ذرائع

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 جون کو وزیرِاعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں چوہدری نثار کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی تھی، جس پر سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں کہ شاید یہ مسلم لیگ (ن) میں ان کی واپسی کا پیش خیمہ ہو۔ تاہم رانا ثنا اللہ کے تازہ بیان نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چوہدری نثار علی خان رانا ثنا اللہ خان شہباز شریف مسلم لیگ ن

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر ریکارڈ بلند سطح پر، وزیراعظم کا اظہار تشکر
  • وزیراعظم کا گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہار تشکر
  • بیرون ملک پاکستانیوں نے 38.3 ارب ڈالر بھجوا کر نیا ریکارڈ قائم کیا
  • کاروباری برادری کو معاشی ترقی کیلئے مشاورتی عمل کا حصہ بناؤں گا(وزیرِ اعظم)
  • زرعی شعبے کی پیداوار میں بہتری، ویلیو ایڈیشن اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • عبدالستار ایدھی قوم کا انمول اثاثہ تھے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر میں اے آئی پر مبنی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں اپنا گھر بنانے کے خواہشمند
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کیوں کی؟ رانا ثنااللہ نے وجہ بتادی