جنوبی وزیرستان لوئر: تحصیل برمل میں ایک دن کیلئے کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
تحصیل برمل میں ایک دن کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرفیو سکیورٹی تھریٹس اور خدشات کے پیش نظر لگایا گیا ہے اورکرفیو کے باعث راغزئی بازار صبح 6 سے شام 7 بجے تک مکمل بند رہےگا۔ ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گاڑی والوں کو سکیورٹی فورسز سے 50 میٹر دور رُکنا ہوگاْنوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو میں ایمرجنسی سروسز اور اجازت یافتہ افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے دبئی جانے والے مسافر سید ظل اللہ احسان الزمان کو جعلی یو اے ای ریزیڈنس، ورک ویزا پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دورانِ بورڈنگ عملے کو ٹکٹ کی تفصیلات ایئرلائن سسٹم میں نہ ملنے پر مسافر کو مزید جانچ کیلئے روکا گیا، تفصیلی جانچ کے دوران پیش کردہ یو اے ای ورک ویزا جعلی اور بوگس پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والے ایجنٹ ملک شہباز اعوان سے بیرون ملک ملازمت کے انتظامات کروائے تھے، مذکورہ ایجنٹ مبینہ طور پر ’’مَلک اوورسیز‘‘ کے نام سے جوہرآباد، خوشاب میں کام کر رہا ہے۔
مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ ادائیگیاں مختلف جاز کیش اور بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔ مسافر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے ویزا کے جعلی ہونے کا علم نہیں تھا اور وہ خود بھی ویزا فراڈ کا شکار ہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو تمام متعلقہ دستاویزات سمیت مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔