فتح جنگ: ٹریفک میں رکاوٹیں، ضلعی انتظامیہ کی سخت کارروائی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز

فتح جنگ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اٹک کی عوامی شکایات پر مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محترمہ سورتھ کی نگرانی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ چوک میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی۔
چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں ٹیم نے غیر قانونی طور پر قائم ریڑھیاں، رکشے اور سوزوکی گاڑیاں، جن پر فروٹ صدریاں فروخت کی جا رہی تھیں، فوری طور پر ہٹا دیں اور متعدد ریڑھیاں و گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ ان تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، تاہم بروقت کارروائی کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔
اس موقع پر چوہدری شفقت محمود نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی ریاستی رٹ کو چیلنج کرے گا، اسے قانون کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔ ہم عوامی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اور شہر میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے اسی طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کی اس مؤثر کارروائی پر شہری حلقوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی مہمات کا دائرہ دیگر علاقوں تک بھی بڑھایا جائے تاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک اور آمدورفت کو سہل بنایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل آرٹیکل 62 اور 63 آمریت کی نشانی، نکال کر پھینک دیں: سپیکر پنجاب اسمبلی محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کاکریک ڈان، 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد، 5 افراد گرفتار پنجاب بھر میں 9 محرم کو سکیورٹی ہائی الرٹ، 1 لاکھ سے زائد اہلکار تعینات حکومتِ پنجاب کا راولپنڈی کے عوام کو شاندار تحفہ، اڈیالہ پارک میں جدید ترقیاتی کام تیزی سے جاری پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو بڑا جھٹکا، چار قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین عہدوں سے برطرف گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ فتح جنگ

پڑھیں:

جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کاٹنے والے پولیس اہلکاروں کو پیغام

گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کردیا تھا جس پر مریم نواز نے چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا، قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔ پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش

اب اس حوالے سے مریم نواز کےبیٹے جنید صفدر کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں لکھا کہ کل پنجاب پولیس کے اہلکار جنہوں نے میری گاڑی روکی تھی میں ان کی پیشہ وارانہ مہارت سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ آپ کو ہر وقت، ڈیوٹی پر اور اس کے بعد بھی اپنی امان میں رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب پولیس جنید صفدر چالان مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں 59 عمارتیں خطرناک قرار، فہرست جاری
  • مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا گاڑی چالان پر رد عمل سامنے آگیا
  • جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کاٹنے والے پولیس اہلکاروں کو پیغام
  • مری میں شدید بارش اور دھند، مقامی افراد اور سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری
  • کراچی، آگرہ تاج کالونی: مخدوش عمارت کو خالی کرانے کا عمل مکمل، بلڈر کے خلاف مقدمہ درج
  • سی ٹی او لاہور کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
  • سی ٹی او لاہور کا کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
  • مریم نواز کا محرم الحرام کے دوران مثالی امن و و امان اورخدمت پراظہارِ تشکر
  • مریم نواز کا محرم کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر