پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں انقلابی بہتری اور اقدامات کیا ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کے سرکاری اسکولوں میں انقلابی اصلاحات جاری ہیں، جن میں اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ پالیسی نے شاندار نتائج دیے ہیں۔ آؤٹ سورس کیے گئے اسکولوں میں طلبہ کی انرولمنٹ میں 99 فیصد اضافہ، جبکہ اساتذہ کی تعداد 114 فیصد بڑھ کر 17,196 تک پہنچ چکی ہے۔ صرف 16 ماہ میں 13 لاکھ نئے طلبہ داخل ہوئے ہیں، جبکہ 60 ہزار نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دنیا کی سب سے بڑی کامیاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 57 ہزار سرکاری اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے 40 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ مزید ساڑھے 10 ہزار اسکول آئندہ سال آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے ’سکول آف منتھ‘ اور ’ٹیچر آف دی منتھ‘ جیسے اعزازات کا اعلان کیا ہے تاکہ معیار تعلیم اور تدریسی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، سرکاری اسکولوں میں پہلی مرتبہ بس/وین سروس متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اور وزیراعلیٰ نے اس کے لیے جامع پلان طلب کیا ہے۔
مزید پڑھیں: چین کی 60 بڑی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری پر آمادہ، مریم نواز نے خوشخبری سنادی
آؤٹ سورس اسکولوں میں انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری ہوئی ہے جن میں 413 نئے کلاس رومز، 254,538 مربع میٹر چار دیواری، 9303 بلیک بورڈز، 70977 فرنیچر سیٹ، 1643 واٹر ٹینکس، اور 5830 واٹر کولر شامل ہیں۔ 50 سے زائد اسکول شمسی توانائی پر منتقل ہو چکے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں بچوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کے اقدامات بھی ہو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ’آن ویل مونٹیسری پراجیکٹ‘، دیہات میں ایجوکیشن ٹیک اسکولوں کے آغاز، اور ہر ضلع میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے لیے 10,000 کلاس رومز کی تیاری کا حکم دیا ہے۔ ’نواز شریف سنٹر آف ایکسی لینس‘ میں داخلے 240 سے بڑھا کر 1500 کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے گرلز اسکولوں میں 400 سے زائد ٹائلٹ بلاکس کی تعمیر، گوگل ٹریننگ، اور 6000 سٹیم لیبز (STEM) کے قیام کی پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ اسکول میل پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، لیہ، لودھراں، بھکر، میانوالی اور بہاولنگر میں کیا جائے گا، جہاں بچوں کو دودھ، انرجی بار اور بسکٹ فراہم کیے جائیں گے۔
خصوصی اجلاس میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مکمل بریفنگ دی، جس پر وزیراعلیٰ نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سرکاری اسکولوں کا معیار نجی اسکولوں سے بہتر ہو، اور اس کے لیے معیاری ٹیچر ٹریننگ ناگزیر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سرکاری اسکولوں اسکولوں میں کے لیے
پڑھیں:
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے اسے بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے، اوزون کی تباہی کا مطلب، امراض، فصلوں کی بربادی اور نسلِ نو کے مستقبل کے لئے خطرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے، پہلی بار پنجاب کیلئے جامع ماحولیاتی پالیسی دی تاکہ زمین بچوں کے لئے محفوظ رہ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں جو کلین انرجی سے چلتی ہیں اور آلودگی کم کرتی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کے ذریعے شجرکاری کر کے فضا کو ازسرِنو سانس لینے کے قابل بنایا جا رہا ہے، پنجاب تیزی سے گرین انرجی، سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے، اوزون پروٹیکشن محض حکومت کی نہیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں، پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔
Post Views: 4