پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز
سٹاک ہوم(سب نیوز)پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈش حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان سویڈش حکومت کا کہنا ہے پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد ویزا سروسز شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کے لیے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سے پاکستانی شینگن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کے لیے پاکستانیوں کی درخواستوں کو موصول کیا جائے گا۔۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے
سٹاک ہوم میں دوطرفہ مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ)نے کی، سویڈن کی طرف سے سویڈش کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی امور نے کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربارشیں، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا بارشیں، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا عراقی سفارتخانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ، بغداد اور اسلام آبادکو سسٹر سٹی قرار دینے... وفاق کی فاٹا کیلئے بنائی گئی کمیٹی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف اسرائیل بے لگام، لبنان کے شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں پر فضائی حملے پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، حافظ نعیم الرحمان مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی، الیکشن کمیشن نے ترجیحی فہرست کیلئے نامزدگیاں مانگ...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شروع کرنے کا ویزا سروسز کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کی عالمی پذیرائی میں اضافہ، سفارتی کامیابیوں کا تسلسل
اسلام آباد(صغیر چوہدری )عالمی دنیا میں پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ بہترین سفارت کاری کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کا پاکستان پر بھر پور اعتماد کا نتیجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ متعدد عالمی اداروں میں اہم ترین عہدے پاکستان کے پاس ہیں جسکی بڑی وجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پاکستانی سفارت کاروں کی اقوام عالم میں اعلی سفارت کاری ہے اورپاکستانی سفارت کار عالمی، علاقائی تنظیموں کے اہم عہدوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں کچھ عرصہ قبل پاکستان کو دنیا میں امن و سلامتی کے سب سے بڑے فورم اقوام متحدہ کی۔سلامتی کونسل کا صدر منتخب کیا گیا ہےپاکستان سلامتی کونسل میں 2 سال کے لیے منتخب رکن ہے۔جبکہ ایمبیسیڈر آفتاب کھوکھر اس وقت اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی میں اسسٹینٹ سیکریٹری جنرل جدہ تعینات ہیں۔اسی طرح ایمبیسیڈر سلجوک مستنصر تارڑ کیمیائی ہتھیاروں کے ممنوع کی تنظیم او پی سی ڈبلیو کے عالمی تعاون کے ڈائریکٹر ہیں ۔
ای سی او کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ بھی ہاکستان کے پاس ہے اور سابق سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان سیکریٹری جنرل ہیں۔ جبکہ آئیندہ سال یکم جنوری 2026 سے ڈی۔ایٹ ممالک کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی پاکستان کے پاس آ جائیگا اور سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود استنبول میں یہ عہدہ سنبھالیں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان دو سال کے لیے یونیسکو کے بین الحکومتی کمیشن برائے بحری امور کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن بھی منتخب ہوا ہے۔پاکستان UNIDO کے انڈسٹریل بورڈ کے 53ویں اجلاس کا صدر منتخب ہوا ہے۔ویانا میں ہاکستانی سفیر کامران اختر 53ویں بورڈ کی صدارت کرینگے۔