وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاؤنس میں بھی اضافے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاؤنس میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے منسٹرز، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا لیو الاؤنس تنخواہ کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ اس سلسلے میں پنجاب عوامی نمائندوں کے قوانین (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔
بل حالیہ اجلاس میں منظور کیا گیا، ترمیمی بل کے تحت پنجاب منسٹر (سیلری، الائونس، پرولیجز) ایکٹ 1975 میں ترامیم کی جائیں گی، بعد از ترامیم چھٹی پر تنخواہ کی کٹوتی نہیں ہو گی، صوبائی وزرا کی 1 لاکھ تنخواہ کے وقت 1 ماہ کی چھٹی پر 74 ہزار تنخواہ ملتی تھی۔
متن کے مطابق بعد از ترامیم پنجاب کے وزراء کو 1 ماہ چھٹی پر ماہانہ 74 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار ملے گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کو 1 لاکھ 25 ہزار تنخواہ کے وقت 1 ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی۔
بعد از ترامیم سپیکر پنجاب اسمبلی کو 1 ماہ کی چھٹی پر 37 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار ملے گی، ڈپٹی اسپیکر کو 1 لاکھ 20 ہزار تنخواہ کے وقت ایک ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی۔
متن کے مطابق بعد از ترامیم ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو چھٹی پر ماہانہ 37 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 7 لاکھ 75 ہزار ملے گی، یہ ترامیم وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ضروری ہیں، موجودہ لیو الاؤنس پچھلی تنخواہوں کے برابر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی ہزار تنخواہ لیو الاؤنس تنخواہ کے چھٹی پر
پڑھیں:
وزارت صحت نے سیلاب متاثرین کو ضروری ادویات اور ویکسین کی پہلی کھیپ بھیج دی
وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے، وزارت صحت کے تمام ادارے اس ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اس آفت اور مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت صحت نے سیلاب متاثرین کو ضروری ادویات اور ویکسین کی پہلی کھیپ بھیج دی، امدادی کھیپ میں 2 لاکھ 50 ہزار یونٹس پنٹاویلنٹ ویکسین اور 1 لاکھ 50 ہزار یونٹس خسرہ ویکسین شامل ہیں۔ امدادی کھیپ میں روبیلا ویکسین، 2 لاکھ 91 ہزار 500 سرنجز، 3 ہزار سیفٹی باکسز کے علاوہ ملیریا سے بچاؤ کیلئے 30 ہزار آر ڈی ٹی کٹس، 60 ہزار پرائمیکوئن گولیاں اور 10 ہزار مخصوص مچھر دانیاں بھی شامل ہیں۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے، وزارت صحت کے تمام ادارے اس ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اس آفت اور مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔