اسلام آباد ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات میں ججز کی چھٹیوں اور دستیابی کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کریں گے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد آصف نے ابھی شیڈول نہیں بتایا جبکہ دیگر ججز تقریباً ایک ماہ چھٹی کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جولائی اور اگست 2025 کے لیے عدالتی تعطیلات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عدالت کے مختلف معزز ججز کی دستیابی اور عدم دستیابی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات میں ججز کی چھٹیوں اور دستیابی کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کرینگے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد آصف نے ابھی شیڈول نہیں بتایا جبکہ دیگر ججز تقریباً ایک ایک ماہ چھٹی کرینگے اور ایک ایک ماہ کیلئے… pic.

twitter.com/rLqmEfXBVp

— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) July 3, 2025

جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز احمد ڈوگر تعطیلات کے دونوں مہینوں کے دوران عدالت میں فرائض انجام دیتے رہیں گے اور کسی قسم کی رخصت نہیں لیں گے جبکہ جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار جولائی میں چھٹی پر ہوں گے جبکہ اگست میں دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 ماہ کے تنازعات کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بن گئے

جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان اگست میں رخصت پر ہوں گے جبکہ جولائی میں عدالتی فرائض انجام دیں گے، اسی طرح جسٹس ارباب محمد طاہر اگست میں چھٹی پر ہوں گے اور جولائی میں دستیاب رہیں گے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان یکم جولائی سے 20 جولائی تک دستیاب ہوں گے، جبکہ 21 جولائی سے 30 اگست تک رخصت پر ہوں گے، جسٹس انعام امین منہاس20  جولائی سے 20 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بینچز کی تبدیلی کو لے کر ججوں کے درمیان کیا تنازع چل رہا ہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس آرڈر کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز 14 سے 18 جولائی اور پھر 4 سے 22 اگست تک رخصت پر ہوں گی، دوسری جانب جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد آصف کی تعطیلات کا شیڈول تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق تعطیلات کے دوران اہم نوعیت کے مقدمات بدستور سنے جائیں گے، ان میں ضمانت کی درخواستیں، حبس بے جا سے متعلق کیسز، فکس مقدمات اور اسٹے آرڈر سے متعلق درخواستیں شامل ہوں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ بھی تعطیلات کے دوران مقدمات کی فائلنگ کے لیے کھلی رہے گی تاکہ فوری نوعیت کے مقدمات کی کارروائی جاری رکھی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ آفس آرڈر تعطیلات جسٹس بابر ستار جسٹس ثمن رفعت امتیاز جسٹس سرفراز ڈوگر جسٹس طارق جہانگیری جسٹس محسن اختر کیانی جسٹس محمد آصف چیف جسٹس ڈائری برانچ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ تعطیلات جسٹس بابر ستار جسٹس ثمن رفعت امتیاز جسٹس سرفراز ڈوگر جسٹس طارق جہانگیری جسٹس محسن اختر کیانی چیف جسٹس ڈائری برانچ جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر چیف جسٹس سرفراز کی تعطیلات پر ہوں گے اور جسٹس ججز کی

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری