وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تنخواہ 21 لاکھ روپے کرلی، 2، 3 لاکھ زیادہ کرلیتے۔ سیاست دانوں کو شاہانہ طرز زندگی اختیار نہیں کرنا چاہیے۔

وزیر دفاع نے  نجی ٹی وی چینل ’فیصلہ آپ کا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی اچھی تنخواہ ہونی چاہیے مگر شاہانہ نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہ 21 لاکھ کر دی۔ اور پھر ذمہ داری کسی اور پر ڈال رہے ہیں کہ فلاں نے بڑھائی۔

یہ بھی پڑھیے اسپیکر سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف خواجہ آصف پھٹ پڑے

انہوں نے کہا کہ گھر مفت، گاڑیاں مفت، بجلی مفت، ہر چیز مفت۔ آپ اپنی تنخواہ ایم این اے سے 2، 3 لاکھ روپے زیادہ کر لیتے۔۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اب اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں کہ  اِس نے بڑھا دی، اُس نے  بڑھا دی حالانکہ خود قومی اسمبلی سے سمری بھیجی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں ووٹ دیتے ہیں اور ہم سے امیدیں رکھتے ہیں، لوگوں کو بتائیں کہ آپ نے اپنی تنخواہ مناسب کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خواجہ محمد آصف سردار ایاز صادق.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خواجہ محمد ا صف سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی اپنی تنخواہ خواجہ محمد کہا کہ

پڑھیں:

رضاکاروں کی بہادری پر  وفاقی حکومت کا 20 لاکھ روپے انعام

حاشر احسن:حالیہ سوات سیلاب میں بہادری اور بے لوث خدمت کا مظاہرہ کرنے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کی خدمات کا وفاقی حکومت نے باضابطہ اعتراف کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دونوں نوجوانوں کو 10،10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بروقت امدادی کارروائیوں اور قیمتی انسانی جانیں بچانے پر دیا گیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ محمد ہلال اور عصمت علی نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر جو کارنامہ سرانجام دیا، وہ انسانیت اور حب الوطنی کی بہترین مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد ہماری قومی طاقت، اتحاد اور ہمدردی کی علامت ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ بھی موجود تھے۔
دونوں رضاکاروں نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی ہر موقع پر قوم کی خدمت کے لیے پیش پیش رہیں گے۔

  مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 

یاد رہے کہ سیلاب کے دوران محمد ہلال اور عصمت علی نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی جانیں بچائیں، جن کی ویڈیوز اور تفصیلات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور عوامی سطح پر سراہا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل کیساتھ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح موجود ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
  • فیلڈ مارشل کبساتھ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح موجود ہے: ملک احمد خان
  • ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹیم سے باہر
  • پاکستان کی معروف اداکارہ سویرا ندیم تنقید کی زد میں آگئیں
  • فرق نہیں پڑتا حکومت کون کر رہا ہے، ملکی ترقی ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
  • سابق کپتان محمد حفیظ کی بابراعظم اور محمدرضوان پر کڑی تنقید، سلمان علی آغا کی تعریف
  • رضاکاروں کی بہادری پر  وفاقی حکومت کا 20 لاکھ روپے انعام
  • امیرمقام کاسوات کے ہیروز کو خراج تحسین: سیلاب متاثرین کی جانیں بچانے والے رضاکاروں کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کااعلان
  • ڈیجیٹل میڈیا پر غیراخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے بل قومی اسمبلی میں پیش
  • پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر علی ارباب کو خواجہ آصف کے ہمراہ مسلح افواج کے سربراہ کے گزرنے تک سڑک پر رک کر انتظار کرنا پڑ گیا