Jasarat News:
2026-07-24@09:58:54 GMT

آئی فون 17 کی قیمت کیا ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل اپنے آئی فون سیریز کے 17ویں ایڈیشن کو ستمبر کے دوسرے ہفتے میں، ممکنہ طور پر 11 یا 13 ستمبر کو، لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی لیکس سے اشارہ ملتا ہے کہ نیا آئی فون گزشتہ ایڈیشن سے خاصا مختلف ہوگا۔

2025 کا سال آئی فون کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کا حامل لگتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر معروف لیکر “ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن” — جس کی ایپل سے متعلق بیشتر پیشگوئیاں ماضی میں درست ثابت ہوئی ہیں — کے مطابق کمپنی آئی فون 17 کا ڈسپلے سائز بڑھانے کی تیاری کر رہی ہے۔ فی الوقت آئی فون 16 کا ڈسپلے 6.

1 انچ جبکہ آئی فون 16 پرو کا سائز 6.3 انچ ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئی فون 17 کا ڈسپلے بھی بڑھا کر پرو ماڈل کے برابر کر دیا جائے گا۔

مزید اطلاعات کے مطابق آئی فون 17 میں ایک بڑی تبدیلی اس کا فرنٹ کیمرا ہو سکتی ہے، جو ممکنہ طور پر 12 میگا پکسل سے بڑھا کر 24 میگا پکسل کر دیا جائے گا۔ ایک اور مشہور لیکر ماجن بو کے مطابق آئی فون 17 ایئر ماڈل میں فرنٹ فیسنگ کیمرا اور فیس آئی ڈی سینسر کی ترتیب بدلی جائے گی۔ اگرچہ آئی فون 16، 17، 17 پرو اور 17 پرو میکس میں یہ سینسرز ڈائنامک آئی لینڈ کے دائیں طرف ہوں گے، مگر آئی فون 17 ایئر میں یہ بائیں طرف منتقل کر دیے جائیں گے۔

جہاں تک قیمتوں کا تعلق ہے، آئی فون 17 کی متوقع قیمت 799 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2 لاکھ 26 ہزار 783 روپے بنتی ہے۔ آئی فون 17 ایئر کی قیمت 899 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 55 ہزار 161 روپے)، آئی فون 17 پرو کی قیمت 1,636 ڈالر (تقریباً 4 لاکھ 64 ہزار 343 روپے)، اور آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 1,928 ڈالر (تقریباً 5 لاکھ 47 ہزار 333 روپے) بتائی جا رہی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ئی فون 17 کی قیمت رہی ہے

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں