سندھ بینک اور ہینڈ کے ڈی ایم کا گٹھ جوڑ بے نقاب، منیجر کی رشوت مہم جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپور ماتھیلو ( نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو سندھ بینک اور ھینڈز کے ڈی ایم کا گٹھ جوڑ بے نقاب سندھ بینک کا مینیجر بے لغام بن گیا سر عام پولیس کی موجودگی میں دس سے پندرہ ہزار رشوت کا سلسلہ جاری سیلاب متاثرین کئی ماہ سے قسط کی وصولی کے لئے دکھے کھانے پر مجبور ڈپٹی کمشنر گھوٹکی عوامی مسائل سے لاتعلق سیلاب متاثرین کی میڈیا کے سامنے چیخ و پکار تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین جانب سے کئی روز سے احتجاج کے باوجود سندھ بینک میرپور ماتھیلو کا مینجر پرویز شاہ بے لغام بنا ہوا ہے جس وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے بینک کا مین گیٹ بند رہا اور آپریشنل مینیجر علی نواز کلوڑ کی جانب سے بینک کے باہر درجنوں ایجنٹوں کی جانب سے دس سے پندرہ ہزار رشوت وصولی کا سلسلہ جاری رہا اس سلسلے میں قسط کی وصولی کے لئے آنے والے متاثرین فضل الرحمان بھٹو ندیم علی دایو مسمات زلیخان و دیگر کا کہنا تھا کہ ظلم کی انتہا ہے گزشتہ ایک ھفتے سے بینک کا دروازہ بند ہے اور دس سے پندرہ ہزار رشوت دینے والوں کو ای ٹی ایم والی سائیڈ سے بلا کر رقم دی جارہی ہے جو رشوت نہیں دے رہا وہ کئی ماہ سے بینک کے باہر دہکے کہانے پر مجبور ہیں جس وجہ سے آج بھی قیامت خیز گرمی میں پورا دن باہر دھکے کھا کھا کر واپس جا رہے ہیں جو ظلم ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد علی زیدی و سندہ بینک کے بالا حکام نے آنکہیں بند کر رکھی ہیں ہماری کوئی داد رسی کرنے کو تیار نہیں ہے انھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر سندہ بینک میں سر عام سیلاب متاثرین سے دس سے پندرہ ہزار رشوت طلب کرنے والے بینک مینجر پرویز شاہ اور آپریشنل مینیجر علی نواز کلوڑ کو معطل کر کے ایماندار عملہ مقرر کیا جائے بصورت دیگر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی آفس کے باہر دہرنا دیا جائے گا.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دس سے پندرہ ہزار رشوت سیلاب متاثرین
پڑھیں:
متاثرین سیلاب کیلیے قائم الخدمت خیمہ بستی میں شادی کی تقریب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ سیلاب متاثرین کے لیے قائم الخدمت فاﺅنڈیشن کی خیمہ بستی میں خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔ چوہنگ میں قائم خیمہ بستی میں ایک سادہ مگر پروقار شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہا علی رضا اور دلہن طیبہ ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
طیبہ ریاض خیمہ اسکول کی معلمہ ہیں۔ صدرالخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی جانب سے دونوں خاندانوں کومبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار، دلہن کو شادی باکس، نئے کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا،اس موقع پر مہمانوں کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیاتھا ۔
شادی کے تقریب میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران شعیب ہاشمی، صبا ثاقب، سمیعہ سلمان، عبداللہ محسن سمیت دیگر ذمہ داران اور رضاکار، شاگردوں، اساتذہ، والدین، اہلیانِ علاقہ اور خیمہ بستی کے مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بچیوں نے سفید خیموں کی بستی کو رنگ برنگی سجاوٹ سے دلہن کی طرح آراستہ کر دیا، جبکہ الخدمت ٹیم اور رضاکاروں نے تمام رسومات نہایت سادگی اور محبت کے ساتھ ادا کیں۔ اس موقع پر دلہن کے والد نے جذباتی انداز میں کہاکہ سیلاب نے ہمارے گھروں کواجاڑ دیا ، ایسے میں الخدمت امید کا چراغ بنی۔ یہ ہمارے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔ شرکا نے کہا کہ مشکل حالات میں اس طرح کی خوشیوں کا انعقاد نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے سہارا ہے بلکہ معاشرے کے لیے بھی حوصلہ افزا پیغام ہے۔ شرکا نے الخدمت فاﺅنڈیشن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔