ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے والے قیدی مر رہے ہیں، چیف جسٹس کارکنوں سے متعلق جوڈیشل انکوائری کا حکم دیں۔

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور دوسرے جماعتی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے میں قید 6 افراد جیل سے باہر آکر جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات کی لہر برقرار، معاملہ عمران خان کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ ان کارکنان نے 9 مئی کے کیسز میں 10 مہینے یا ایک سال جیل کاٹی اور باہر نکلنے کے بعد مختلف بیماریوں میں فوت ہوئے۔

شیخ وقاص اکرم نے کارکنان کے نام لے کر کہا کہ جن حالات میں ہمارے اسیران کو رکھا گیا یہ قتل ہے، انہیں علاج معالجے تک رسائی نہیں دی جاتی اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے چیف جسٹس آف پاکستان سے جیلوں میں قید پی ٹی آئی کارکنوں سے متعلق عدالتی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسیران پی ٹی آئی جیل رہائی قیدی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جیل رہائی کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن کی آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پمز اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیر داخلہ فرداً فرداً ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے، خیریت دریافت کی اور ان کے جذبے اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض انجام دیے۔ شرپسندی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔ آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔

محسن نقوی نے اسپتال انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی اور چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد کو آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: صحافیوں پر تشدد: وزیرداخلہ محسن نقوی کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی

وزیر داخلہ نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند شرپسند عناصر دشمن کے ایما پر آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ان کے مذموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اور حکومت ہر وقت ان کے مسائل کے حل کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ پمز اسپتال میں اس وقت اسلام آباد پولیس کے 31 اور آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زیر علاج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر پولیس اہلکار محسن نقوی وزیرداخلہ

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر وقاص ابریز خان چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب مقرر
  • پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنا افسوسناک ہے،عرفان صدیقی
  •    آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی ، جذبات نہیں سمجھداری سے بات ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ
  • حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان کئی امور طے پاگئے
  • آئی پی سی واقعے کی تحقیقات محض رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے: عرفان صدیقی
  • آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مطالبات بجا لیکن تشدد کا راستہ نہیں اپنانا چاہیے: کوآرڈینیٹر وزیراعظم
  • پشاور میں گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا
  • جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا رئیس علی محمد نظامانی کی وفات پر اظہار تعزیت
  • اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلاکے گرفتار کارکنان کو یورپ منتقل کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن کی آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت