اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مالی سال کے اختتام 30 جون 2025 کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 51 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-2024 کے اختتام 30 جون 2024 کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 39 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے مالی سال

پڑھیں:

ایلون مسک دنیا کے پہلے 500 ارب ڈالرز کمانے والے شخص بن گئے

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے دولت کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت پہلی بار 500 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے فرد بن گئے۔

فوربز بلین ائیر انڈیکس کے مطابق یکم اکتوبر کو ان کے اثاثے 500 ارب ڈالرز تک پہنچے، تاہم بعد میں معمولی کمی کے باعث یہ رقم 499.1 ارب ڈالرز رہی۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں اور دیگر کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی قدر کے نتیجے میں سامنے آیا۔

ایلون مسک ٹیسلا کے 12.4 فیصد حصص کے مالک ہیں، اور ان کی زیادہ تر دولت اسی کمپنی سے وابستہ ہے۔ رواں سال اب تک ٹیسلا کے حصص میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ یکم اکتوبر کو صرف ایک دن میں 3 فیصد اضافہ ہوا جس سے مسک کی دولت میں 6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چند ماہ قبل ایلون مسک کے اثاثے کم ہو رہے تھے، تاہم امریکی صدر ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کرنے اور اپنی کمپنیوں پر دوبارہ توجہ دینے کے بعد ان کی دولت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ حال ہی میں انہوں نے ٹیسلا کے ایک ارب ڈالرز مالیت کے حصص خرید کر سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال کیا۔

اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی جیسی کمپنیوں کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسپیس ایکس کی مالیت تقریباً 400 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے جبکہ جولائی 2025 میں ایکس اے آئی کی قدر 75 ارب ڈالرز رہی۔

گزشتہ سال دسمبر میں ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بنے تھے جن کی دولت 400 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی تھی۔ انفارما کنکٹ اکیڈمی کی رپورٹ کے مطابق ان کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو 2027 تک وہ دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر (1000 ارب ڈالرز کے مالک) بن جائیں گے۔

فی الحال مسک 499 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں اور اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن (350.7 ارب ڈالرز) سے تقریباً 150 ارب ڈالرز زیادہ کے مالک ہیں۔ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 245 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،منی مارکیٹ آپریشن
  • ایلون مسک دنیا کے پہلے 500 ارب ڈالرز کمانے والے شخص بن گئے
  • زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں21ملین ڈالر کا اضافہ
  • ملکی معیشت مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک،جمیل احمد
  • پاکستان کے زرمبادلہ مجموعی ذخائر 19 ارب 79 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے
  • ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 33 فیصد اضافہ
  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
  • مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
  • سندھ میں گندم وافر ذخائر کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ