کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ برطانیہ میں ایران کی سرگرمیاں روس اور چین کی نسبت کم اسٹریٹجک اور محدود پیمانے پر ہیں، مگر ان کو کم تر نہیں سمجھنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی ایک پارلیمانی کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران 2022 سے اب تک برطانیہ میں مقیم افراد کو قتل یا اغوا کرنے کی کم از کم 15 کوششیں کر چکا ہے جبکہ تہران سے درپیش خطرات نمایاں طور پر بڑھ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پارلیمنٹ کی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی کمیٹی نے رپورٹ نے بتایا کہ لندن کا ردعمل صرف بحران کے حل پر مرکوز رہا ہے، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی۔

تہران نے فوری طور پر ان الزامات کو بے بنیاد، سیاسی اور دشمنی پر مبنی قرار دے کر سختی سے مسترد کر دیا۔ لندن میں ایرانی سفارت خانے نے بیان کہا کہ کمیٹی کے دعوے بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور ایران کے جائز علاقائی اور قومی مفادات کو بدنام کرنے کے ایک وسیع تر رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران مارچ میں وہ پہلا ملک بن گیا جسے برطانیہ کی نئی فارن انفلوئنس رجسٹریشن اسکیم کے ایک سخت تر زمرے میں شامل کیا گیا تھا، جس کا مقصد خفیہ غیر ملکی اثرات کے خلاف قومی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

اس اسکیم کے تحت ایران، اس کی انٹیلیجنس سروسز یا پاسدارانِ انقلاب کے لیے ملک میں کام کرنے والے تمام افراد کو ایک نئی فہرست میں رجسٹر ہونا لازم ہے، بصورت دیگر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واچ ڈاگ کمیٹی کے چیئرمین کیوان جونز نے رپورٹ میں کہا کہ ایران برطانیہ، برطانوی شہریوں اور مفادات کے لیے ایک وسیع، مستقل اور غیر متوقع خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جارحانہ کارروائیوں کے دوران خطرہ مول لینے کی اعلیٰ صلاحیت رکھتا ہے، اور اس کی انٹیلیجنس ایجنسیاں بڑی حد تک وسائل سے لیس اور قوت کی حامل ہیں۔

کیوان جونز کا کہنا تھا کہ ایران ان کارروائیوں کے لیے اپنے اثر و رسوخ کو پراکسی گروپوں کے ذریعے کرتا ہے، جن میں مجرمانہ نیٹ ورکس، عسکریت پسند اور دہشت گرد تنظیمیں، اور نجی سائبر عناصر شامل ہیں۔ کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ برطانیہ میں ایران کی سرگرمیاں روس اور چین کی نسبت کم اسٹریٹجک اور محدود پیمانے پر ہیں، مگر ان کو کم تر نہیں سمجھنا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق خاص طور پر مخالفین کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں یہودی اور اسرائیلی مفادات پر مرکوز ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایرانی انٹیلیجنس سروسز نے ظاہر کیا ہے کہ وہ برطانیہ میں قتل یا اغوا کی کوشش کرنے کی خواہش اور صلاحیت رکھتی ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 2022 کے آغاز سے اب تک برطانوی شہریوں یا برطانیہ میں مقیم افراد کے خلاف قتل یا اغوا کی کم از کم 15 کوششیں کی گئی ہیں۔ اسی طرح، برطانیہ کے سیکیورٹی وزیر ڈین جاروس نے مارچ میں کہا تھا کہ برطانیہ کی اندرونی انٹیلیجنس سروس ایم آئی فائیو نے ایران سے وابستہ 20 منصوبوں کی نشاندہی کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رپورٹ میں کہا برطانیہ میں کہ ایران گیا کہ

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق