2025-07-26@16:58:20 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«کارگو گاڑیوں»:

    ---فائل فوٹو  طورخم تجارتی گزرگاہ عبور کرنے والی مال بردار گاڑیاں گزشتہ ایک سال سے نافذالعمل عارضی داخلہ دستاویزات پالیسی کی میعاد 31 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔گزشتہ کئی دہائیوں سے پاک افغان دو طرفہ تجارت سے وابستہ کارگو گاڑیوں کے عملے کے لیے کسی قسم کی دستاویزات رکھنے کی ضرورت نہیں تھی۔ وفاقی حکومت نے ایک سال قبل عارضی داخلہ دستاویزات کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کیا تھا جس کا اطلاق 31 جولائی 2025ء تک ہے۔ پاکستانی حکام نے بتدریج یکم اگست کے بعد کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز اور کلینرز کے لیے پاسپورٹ ویزہ لازمی قرار دے دیا ہے جس کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ پر کئی دہائیوں سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کی...
    ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں کارگو ٹریکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی سے کسٹم ایکٹ 1969 میں اہم ترامیم منظور کرا لیں،  جس کے تحت جدید سسٹم نافذ کیا جائے گا جبکہ ملزمان کے لیے جرمانوں اور سزاؤں کا بھی تعین کیا گیا ہے۔  کسٹم ایکٹ میں منظور ترامیم کے مطابق اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارگو ٹریکنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا، ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی ڈیجیٹل نگرانی کے لیے ٹریکنگ ڈیوائسز لگائی جائیں گی، ان ڈیوائسز سے چھیڑ چھاڑ پر 10 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ 6 ماہ قید بھی ہوگی۔ اس کے علاوہ بل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں کو آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سخت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سیلسیس کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کے باعث بعض مقامات پر گھٹن زدہ موسم بھی متوقع ہے۔ محکمے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے: گاڑیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر: گاڑیوں سے گیس مواد، لائٹرز، کاربونیٹڈ مشروبات، پرفیوم اور بیٹریوں جیسی اشیاء فوراً نکال دیں۔ گاڑی کی کھڑکیاں قدرے کھلی رکھیں...
    الاسکا کے ساحل کے قریب 3 ہزار گاڑیوں سے لدے کارگو جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لیکن خوش قسمتی سے تمام 22 عملے کے ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چین کی بندرگاہ یان تائی سے روانہ ہونے والا بحری جہاز "مارننگ مڈاز" میکسیکو کے شہر لازارو کارڈینس کی طرف جا رہا تھا۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ جہاز ایڈک، الاسکا کے جنوب مغرب میں موجود تھا جب اس میں آگ لگی۔ رپورٹس کے مطابق جہاز پر موجود 800 الیکٹرک گاڑیوں سمیت 3 ہزار سے زائد گاڑیاں لدی ہوئی تھیں۔ ابتدائی طور پر آگ اس ڈیک پر لگی جہاں الیکٹرک وہیکلز رکھی گئی...
    تجارتی سامان پر مشتمل 250 گاڑیوں کا قافلہ ہنگو سے پارا چنارپہنچ گیا، 600 کے قریب گاڑیوں کو پاراچنار کی جانب روانہ کیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزید گاڑیاں گیمن چیک پوسٹ سے ٹل واپس بھیج دی گئیں۔ ہنگو ضلع انتظامیہ کے مطابق آج چھ سو کے قریب گاڑیوں کو پاراچنار کی جانب روانہ کیا گیا تھا لیکن سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈھائی سو کے قریب گاڑیاں لوئر کرم علیزئی سے پاراچنار کی جانب بھیجا گیا جبکہ گیمن چیک پوسٹ میں رکی ہوئی باقی گاڑیوں کو ٹل واپس بھیج دیا گیا۔ تجارتی سامان میں آٹا، چینی، سبزیاں، پھل، ادویات اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت روزمرہ استعمال کی اشیا شامل ہیں۔ Post Views: 1
    اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی۔ ایف بی آر نے آذربائیجان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ 2024 اور ٹرانزٹ ٹریڈ رولز 2024 کے تحت ایس آر او جاری کردیا ہے جو کراچی پورٹ، پورٹ محمد بن قاسم اور گوادر پورٹ کے ذریعے درآمد کیے جانے والے آذربائیجان کے کارگو کا احاطہ کرے گا۔ حکم نامے کے مطابق کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت مخصوص بندرگاہوں کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو کی پروسیسنگ کی جائے گی، آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیاں باہمی تعاون کی بنیاد پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے لئے کسی مالی تحفظ کی ضرورت کے بغیر پاکستان میں داخل ہوں گی۔ تمام...
۱