ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ: ٹی وی امپائر کڑی تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز ٹی وی امپائر ایڈرین ہولڈ سٹاک ویسٹ انڈین کپتان روسٹن چیز کو متنازع آؤٹ قرار دینے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
بارباڈوس میں جاری ٹیسٹ میں امپائروں کی جانب سے پہلے ہی متعدد متنازع فیصلے دیے گئے ہیں۔ پہلے روز کے کھیل میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر ٹی وی اپمائر نے کاٹ بی ہائنڈ کی اپیل پر ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔
جس کے بعد دوسرے روز روسٹن چیز کو ٹی وی امپائر نے ایل بی ڈبلیوکی اپیل پر ناٹ آؤٹ قرار دیا تھاحالانکہ ری پلے میں گیند کو پہلے پیڈ پر لگتے دِکھایا گیا تھا۔
لیکن سب سے متنازع فیصلہ ویسٹ انڈیز اننگز کے 50 ویں اوور میں کیا گیا جب روسٹن چیز کے خلاف آن فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقراررکھا گیا۔ پیٹ کمنز کی گیند پر وہ ایل بی ڈبلیو ہوئے اور آؤٹ دیے جانے پر انہوں نے فوراً ٹی وی امپائر سے رجوع کیا۔
ری پلے کے دوران آواز اور تصویر میں عدم مطابقت کی وجہ سے معاملہ مبہم رہا۔ ٹی وی امپائر نے گیند اور بلے کے درمیان فاصلہ محسوس کیا جس سے گیند کے بلے سے نہ ٹکرانے کا نتیجہ اخذ کیا۔ بعد ازاں بال ٹریکنگ میں تینوں مرحلوں پر سرخ رنگ دکھنے پر روسٹن چیز کو آؤٹ قرار دیا گیا۔
کمنٹری بکس میں موجود ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر آئن بشپ نے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، وہ ٹیکنالوجی سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا خیال ہے گیند بلے سے لگی ہےلیکن بہرکیف یہ فیصلہ روسٹن چیز کے خلاف کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی وی امپائر ویسٹ انڈیز روسٹن چیز
پڑھیں:
آسٹریلیا نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا
کراچی:آسٹریلیا نے ٹی 20 فارمیٹ میں لگاتار 9 فتوحات حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
ڈارون میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں تمام وکٹیں گنواکر 178 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔
آسٹریلیا کی ٹاپ آرڈر یکسر ناکام رہی، مچل مارش 13 کے بعد ٹریوس ہیڈ 2 اور ون ڈاؤن جوش انگلس کھاتہ کھولے بغیر میدان بدر ہوگئے، تاہم چوتھے نمبر پر آنے والے کیمرون گرین (35) اور ٹم ڈیوڈ نے چوتھی وکٹ کے لیے 40 رنز کی ساجھے داری بنائی۔
تاہم 75 پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ٹم ڈیوڈ نے 52 گیندوں پر شاندار 83 رنز بنائے اور بین دوارشس کے ساتھ 59 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی۔
جنوبی افریقہ نے ناقص فیلڈنگ کی اور 4 آسان کیچ چھوڑے، جن میں ڈیوڈ کا کیچ بھی شامل رہا، انہیں 56 کے انفرادی اسکور پر موقع ملا، نوجوان بولر کیوانا مفاکھا نے 4 وکٹیں حاصل کر کے نیاریکارڈ بنایا مگر ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔
ہدف کے تعاقب میں ریان رِکلٹن (71 رنز) اور ٹرسٹن اسٹبز نے 72 رنز کی شراکت کی مگر جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زیمپا کی شاندار بولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، ہیزل ووڈ اور دوارشس نے 3،3 شکار کیے، آخری اوور میں گلین میکسویل نے باؤنڈری پر شاندار کیچ تھام کر افریقہ کی امیدیں ختم کردیں۔