کراچی:روٹھے شائقین کو کرکٹ کی جانب لانے کے لیے بورڈ کا اہم اقدام سامنے آگیا جس کے تحت ویسٹ انڈیز میں بھی رات کو ٹیسٹ میچ ہوگا۔

پنک بال مقابلے کے لیے میزبان کو سبائنا پارک میں فلڈ لائٹس اَپ گریڈ ہونے کا انتظار ہے، رواں ماہ آسٹریلوی ٹیم جمیکا میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا باقاعدگی سے ہوم سیزن میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے، متعدد ممالک میں اب تک پنک بال سے طویل فارمیٹ کا کوئی میچ نہیں کھیلا گیا، ان میں ویسٹ انڈیز بھی شامل ہے، وہاں کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے اور بورڈ انھیں دوبارہ راغب کرنے کے لیے اس سیزن میں آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کا خواہاں ہے۔

جولائی میں شیڈول سیریز کیلیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی، تیسرے میچ کو ڈے نائٹ ٹیسٹ قرار دیا گیا ہے، یہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز بالترتیب باربا ڈوس اور گرینیڈا میں کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز کو نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کا خواب پورا کرنے کے لیے سبائنا پارک میں فلڈ لائٹس اَپ گریڈ کرنے کے کام کی تکمیل کا انتظار ہے تاکہ اسے انٹرنیشنل معیار تک لایا جائے۔ اس وینیو نے لائٹس کے خراب معیار کی وجہ سے ابھی تک ایک بھی ڈے نائٹ انٹرنیشنل میچ کی میزبانی نہیں کی۔

آسٹریلیا نے اب تک کسی دوسرے ملک میں ڈے نائٹ ٹیسٹ نہیں کھیلا، رواں ماہ آفیشلز سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے جمیکا کا دورہ کریں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹیو کرس ڈہرنگ نے کہا کہ آسٹریلوی بورڈ تیسرا ٹیسٹ ڈے نائٹ فارمیٹ میں کھیلنے کے لیے تیار ہے، البتہ اس کا انحصار سبائنا پارک میں نئے لائٹنگ سسٹم کی تنصیب پر ہوگا، ہم اس حوالے سے جمیکا کرکٹ ایسوسی ایشن اور حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں، اس میں تاخیر ہو رہی ہے مگر ہم فلڈ لائٹس کی جلد تنصیب اور یہاں پر پہلے نائٹ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کے حوالے سے کافی پْرامید ہیں۔

جمیکا کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ڈونووان بینیٹ نے فروری میں کہا تھا کہ ہمیں جنوری کے آخر تک لائٹس کی تنصیب مکمل ہونے کی توقع تھی تاہم کچھ تکنیکی بنیادوں پر تبدیلی کرنا پڑی، ہمیں چین سے سستی فلڈ لائٹس مل سکتی تھیں مگر ان کا وزن بہت زیادہ تھا۔

صدر جمیکا کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سبائنا پارک کے موجودہ اسٹینڈز میں تیز ہواؤں کی وجہ سے مسئلہ ہوسکتا تھا، ہمارے مقامی سپلائر یہ لائٹس اب انگلینڈ سے منگوا رہے ہیں، اسی وجہ سے تاخیر ہوئی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نائٹ ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ ٹیسٹ سبائنا پارک کی میزبانی ویسٹ انڈیز فلڈ لائٹس ا سٹریلیا کے لیے

پڑھیں:

صرف 8 گیندیں اور کیلس و ڈریویڈ کا ریکارڈ بریک، انگلش بیٹر جو روٹ تیسرے بڑے اسکورر بن گئے

انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے راہول ڈریوڈ اور ژاک کیلس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لارڈز پر جو روٹ کی حکمرانی، دہائیوں پرانے ریکارڈز توڑ دیے

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی لمحہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں اس وقت پیش آیا جب جو روٹ نے محمد سراج کی گیند پر ایک رن لے کر ژاک کیلس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سے ایک اوور قبل وہ جسپریت بمراہ کے خلاف ایک سنگل لے کر راہول ڈریوڈ کو بھی پیچھے کر چکے تھے۔

مزید پڑھیے: تیسرا ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ کے 4 وکٹوں پر 251 رنز، جو روٹ کی شاندار بیٹنگ

جو روٹ نے صرف 8 گیندوں کے دوران دونوں لیجنڈری بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ کر خود کو ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ 3 رنز اسکوررز میں شامل کر لیا۔ ان کے اس کارنامے پر گراؤنڈ میں موجود شائقین نے کھڑے ہو کر داد دی جبکہ اس سنگ میل کا اعلان بھی میدان میں کیا گیا۔ تاہم جو روٹ نے کسی خاص جذباتی ردعمل کا اظہار نہیں کیا اور مکمل طور پر اپنی اننگز پر توجہ مرکوز رکھی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

سچن ٹنڈولکر 15،921 رنز

رکی پونٹنگ 13،378 رنز

جو روٹ 13،290* رنز

ژاک کیلس 13،289 رنز

راہول ڈریوڈ 13،288 رنز

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ

اب جو روٹ کی نظریں آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ اور بھارتی عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈز پر ہیں جنہیں وہ مستقبل میں پیچھے چھوڑنے کی کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انگلش بیٹر جو روٹ جو روٹ کا نیا ریکارڈ راہول ڈریوڈ ژاک کیلس

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ون ڈے میچز برقرار رکھنے کی درخواست قبول کر لی
  • صرف 8 گیندیں اور کیلس و ڈریویڈ کا ریکارڈ بریک، انگلش بیٹر جو روٹ تیسرے بڑے اسکورر بن گئے
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز، پاکستان کے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان
  • دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان
  • ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • ڈھاکا: محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری
  • ٹیسٹ سیریز؛ انگلینڈ اگلے سال پاکستان کی میزبانی کرے گا
  • 2024 سے اب تک زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا