سندھ بلڈنگ کے مرکزی دفتر پر چھاپا، 9 افسران زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
ایس بی سی اے افسران کو لیاری میں بلڈنگ گرنے کے واقعے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار افسران میں ڈائریکٹر آصف رضوی، جلیس صدیقی، اشفاق کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم مرتضی، عاصم انصاری، دیگر شامل ہیں۔ افسران کو ڈی جی کے سامنے ان کے ناموں سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا
گرفتار ڈائریکٹر میں آصف رضوی گزشتہ سال ریٹائرڈ ہوچکے تھے۔ آصف رضوی کو ڈی جی ایس بی سی اے نےاجلاس میں شرکت کے لئےبلایا تھا۔ چھاپے کے وقت ڈی جی ایس بی سی اے افسران کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل کے سامنے ان کی میٹنگ سے 6افسران کوحراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اوپر سے گرفتاری کے احکامات ہیں۔ گرفتار ایس بی سی اے کے افسران نامعلوم مقام پر منتقل کر دیے گئے۔ چھاپے کے دوران مرکزی دفتر کے آنے جانے والے راستے سیل کر دیے گئے۔ کسی بھی شخص کو دفتر کے اندر یا باہر انے کی اجازت نہیں تھی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کے ہمراہ ٹیکنیکل ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ 2021 سے 2025 کے عرصے میں ڈسٹرکٹ ساوتھ میں اضافی پورشنزڈالنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
.
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ایس بی سی اے
پڑھیں:
(سندھ بلڈنگ ) نئے ڈی جی کی موجودگی میں ناجائز تعمیرات جاری
ڈائریکٹر ضیاء رہائشی پلاٹوں پر خطرناک عمارتوں کی تعمیر کروانے میں مشغول ،حکام خاموش
رضویہ عثمانیہ سوسائٹی کے رہائشی پلاٹ 380اور57 پر خلاف ضابطہ کمرشل تعمیرکی سرپرستی
سندھ بلڈنگ کراچی میں جاری ناجائز تعمیرات ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو کی توجہ کی منتظر بدعنوان افسران نے سوسائٹیز کو بھی نہ بخشا ڈائریکٹر سید ضیا کی خطیر رقم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر خطرناک عمارتیں تعمیر کی چھوٹ عثمانیہ سوسائٹی رہائشی پلاٹ نمبر 380 اور 57 پر جاری ناجائز تعمیرات کو انتظامیہ کی سرپرستی جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف طلب کرنے کی کوشش ناکام ۔شہر کراچی میں جاری ناجائز تعمیرات ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کی توجہ کی منتظر ہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قابض سسٹم نے رہائشی پلاٹوں پر خطرناک بلند عمارتیں تعمیر کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے ،کراچی میں دیگر علاقوں کی طرح سوسائٹیز پر بھی کمرشل تعمیرات شروع کروا دی گئی ہیں ڈائریکٹر وسطی سید ضیا نے سسٹم کی سرپرستی میں خطیر رقوم بٹورنے کے بعد رضویہ عثمانیہ سوسائٹی کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ دے رکھی ہے جرآت سروے کے دوران حاصل کی جانے والی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمانیہ سوسائٹی کے رہائشی پلاٹ نمبر 380 اور 57 پر جاری کمرشل تعمیرات کو انتظامیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے جاری خلاف ضابطہ تعمیرات پر موقف طلب کرنے کے لئے ڈائریکٹر سید ضیا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔