لیاری عمارت حادثہ: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 9 افسران زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: لیاری کے علاقے بغدادی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے اندوہناک واقعے پر بالآخر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے 9 سینئر افسران سمیت متاثرہ عمارت کے مالکان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ روز اس واقعے کا مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کیا گیا، جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلیٰ افسران اور عمارت کے مالکان کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس نے مقدمے کی تفصیلات ظاہر نہ کرتے ہوئے ایف آئی آر کو سیل کر دیا ہے، پولیس نے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا، جہاں سے سابق ڈائریکٹر سمیت 9 سینئر افسران کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عرفان نقوی، زرغام شاہ، آصف رضوی (ریٹائرڈ ڈائریکٹر بھی)، چالیس صدیقی، اشفاق کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم صدیقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار شاہ، فہیم مرتضیٰ اور دیگر شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ہی عمارت کے مالکان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے، گرفتار افسران سے لیاری میں جاری غیر قانونی تعمیرات اور خلاف ضابطہ نقشہ منظوری کے معاملات پر تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں اور سیاسی و سماجی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تمام ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کی مبینہ ملی بھگت اور غفلت سے لیاری میں کئی خستہ حال اور غیرقانونی عمارتیں آج بھی انسانی جانوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔
یہ سانحہ ایک بار پھر کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور متعلقہ اداروں کی غفلت پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
خیال رہےکہ واقعے میں اب تک 11 خواتین سمیت 27 افراد کے جاں بحق اور 11 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، یہ افسوسناک حادثہ 4 جولائی کو لیاری بغدادی فدا حسین شیخا روڈ پر پیش آیا تھا، جہاں ایک خستہ حال عمارت اچانک منہدم ہو گئی، عمارت کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے تھے، جنہیں ریسکیو اداروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نکالا، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جبکہ کئی زخمی تاحال اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عمارت کے پولیس نے گیا ہے
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔