انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے راہول ڈریوڈ اور ژاک کیلس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لارڈز پر جو روٹ کی حکمرانی، دہائیوں پرانے ریکارڈز توڑ دیے

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی لمحہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں اس وقت پیش آیا جب جو روٹ نے محمد سراج کی گیند پر ایک رن لے کر ژاک کیلس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سے ایک اوور قبل وہ جسپریت بمراہ کے خلاف ایک سنگل لے کر راہول ڈریوڈ کو بھی پیچھے کر چکے تھے۔

مزید پڑھیے: تیسرا ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ کے 4 وکٹوں پر 251 رنز، جو روٹ کی شاندار بیٹنگ

جو روٹ نے صرف 8 گیندوں کے دوران دونوں لیجنڈری بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ کر خود کو ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ 3 رنز اسکوررز میں شامل کر لیا۔ ان کے اس کارنامے پر گراؤنڈ میں موجود شائقین نے کھڑے ہو کر داد دی جبکہ اس سنگ میل کا اعلان بھی میدان میں کیا گیا۔ تاہم جو روٹ نے کسی خاص جذباتی ردعمل کا اظہار نہیں کیا اور مکمل طور پر اپنی اننگز پر توجہ مرکوز رکھی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

سچن ٹنڈولکر 15،921 رنز

رکی پونٹنگ 13،378 رنز

جو روٹ 13،290* رنز

ژاک کیلس 13،289 رنز

راہول ڈریوڈ 13،288 رنز

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ

اب جو روٹ کی نظریں آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ اور بھارتی عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈز پر ہیں جنہیں وہ مستقبل میں پیچھے چھوڑنے کی کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انگلش بیٹر جو روٹ جو روٹ کا نیا ریکارڈ راہول ڈریوڈ ژاک کیلس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انگلش بیٹر جو روٹ جو روٹ کا نیا ریکارڈ راہول ڈریوڈ ٹیسٹ کرکٹ جو روٹ نے

پڑھیں:

ون ڈے سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ہے۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 41ویں اوور میں 222 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف 45ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ترین ریکارڈ بنالیا

انگلینڈ کی ابتدائی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور ٹیم کے 5 کھلاڑی صرف 44 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں جوش بٹلر نے 38، جیمی اوورٹن نے 68 اور بریڈن کرس نے 36 رنز بناکر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ ٹاپ آرڈر میں جیمی اسمتھ 5، بین ڈکٹ 8، جو روٹ 2، کپتان ہیری بروکس 6 اور جیکب بیتھل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، جیکب ڈفی نے 3، زیک فولکس نے 2 اور مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا، انگلینڈ کو شکست

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے رچن روندرا 46 اور ڈیرل مچل 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیوڈ کونوے نے 34 اور کپتان مچل سینٹنر نے 27 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے 2،2 جبکہ عادل رشید اور بریڈن کرس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، 3 میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو کلین سوئپ کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انگلینڈ کرکٹ کلین سوئپ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز

متعلقہ مضامین

  • لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
  • بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز بھی جیت لی
  • ٹی 20 سیریز: تیسرے میچ میں پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ون ڈے سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا
  • بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
  • بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • بابراعظم ٹی 20 کے بادشاہ بن گئے، روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
  •  بابراعظم کا ٹی20 کرکٹ میں اعزاز، روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا