شیخ وقاص اکرم کا فواد چوہدری کیخلاف 1 ارب ہرجانے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف 1 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد سہیل شیخ نے 12 جولائی کو ابتدائی دلائل طلب کر لیے۔
شیخ وقاص اکرم نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ فواد چوہدری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ درخواست گزار عزت دار شہری اور قومی اسمبلی میں عوام کا منتخب نمائندہ ہے۔ فواد چوہدری کی غلط بیان بازی سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فواد چوہدری
پڑھیں:
مقدمہ سماعت کیلیے مقرر نہ ہونے پر فواد چوہدری چیف جسٹس کی عدالت میں پیش
اسلام آباد:مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے پر فواد چوہدری چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہو گئے۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، وکیل فیصل چوہدری کے ساتھ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں پیش ہو گئے۔
فواد چوہدری نے چیف جسٹس کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کے لیے نہیں لگا۔
ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ لارجر بینچ دستیاب تھا تو کیس لگنا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9 مئی کیسز روانہ چل رہے ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ 4ماہ میں کیسز نمٹانے کی احکامات پر نا انصافی نہیں ہونی چاہیے۔ ایک دن ایک ہی کیس انسداد دہشت گردی عدالت چلے گا۔ یہ نہیں کہ تمام کیسز کی ایک دن مختلف عدالتوں میں سماعت ہو۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے کیس کی سماعت کے حوالے سے رجسٹرار آفس آپ کو مطلع کرے گا۔