data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے، فیملی کا بانی پی ٹی آئی سے تعلق الگ نوعیت کا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا حق ہے کہ سزا معطلی کی درخواست جلد سنی جائے۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپنے حق کے لیے باہر نکلنا غلط نہیں، بینظیر بھٹو نے بھی تحریک چلائی، تاریخ میں کئی کئی روز سڑکوں پر تحریکیں چلائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی حیثیت بدلنی ہے تو دو تہائی اکثریت ضروری ہے، دو تہائی اکثریت ن لیگ کو مخصوص نشستیں ملنے کے بعد بھی نہیں ملی۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت میں 85 فیصد سیٹیں پی ٹی آئی کے پاس ہیں، ن لیگ خیبر پختونخوا میں کیسے دو تہائی اکثریت لے گی؟ سمجھ سے باہر ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اپنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ان کے خلاف بیرونی سازش ہوتی ہے تو مقابلہ کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی

لاہور:

سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کی سفارش پر ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کے تحت بانی پی ٹی آئی آئندہ تمام عدالتی سماعتوں میں اڈیالہ جیل سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

محکمہ داخلہ اور جیل حکام نے متعلقہ عدالتوں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ویڈیو لنک نظام کو فعال بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
  • سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے، باہر موجود لوگ متعلقہ نہیں: فواد چوہدری
  • سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم
  •  عمران خان کی رہائی کےلیے تحریک چلانے کا اعلان
  • عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
  • بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننا اصل انعام ہے: مزمل اسلم