ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی کوئی جرأت نہیں کر سکتا( پاک فوج)
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کیخلاف بطور پالیسی اپنایا ہوا ہے،پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
فتنہ الہندوستان بلوچستان میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سرگرم ہیں، اسرائیلی جارحیت پر ایران کیلئے سفارتی حمایت کا اعادہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا انٹرویو
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، کوئی بھی ہمارے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا، پاکستان ایک ذمہ دار اور ڈکلیٔرڈ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے اور یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور موجودہ علاقائی توازن پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو بھارت نے پاکستان کے خلاف پالیسی کے طور پر اپنایا ہوا ہے۔پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، الجزیرہ ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت کے یہ مذموم عزائم پاکستان کی سلامتی بالخصوص بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم سازش ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کوبھارت نے بطور پالیسی پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی اصطلاح پاکستان میں ان دہشتگردوں کیلئے استعمال ہوتی ہے جنہیں بھارت کی حمایت حاصل ہے، فتنہ الہندوستان خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔دوران انٹرویو ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاسی قیادت متعدد مواقع پر پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کا اعتراف کر چکی ہے، بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، امریکا اور کینیڈا سمیت کئی ممالک بھارتی ریاستی دہشت گردی کا اعتراف کر چکے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسرائیل کی جارحیت کا نشانہ بننے والے ایران کیلئے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اسلامی ممالک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو علاقائی استحکام کے لئے سنگین خطرہ سمجھتا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر پاکستان میں پاکستان کی
پڑھیں:
دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی، عدم مساوات کا مقابلہ ملکرکرنا ہوگا، بلاول بھٹو
سماجی رابطے کی ویب سائٹس " ایکس " پر پیغام د یتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کا قیام پاک بھارت اقوام کا مشترکہ مشن ہے، پاکستان اور بھارت کی نئی نسل تاریخ کی زنجیریں توڑ سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ، دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی عدم مساوات جیسے چیلنجز کا مقابلہ مل کرکرنا ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس " ایکس " پر پیغام د یتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کا قیام پاک بھارت اقوام کا مشترکہ مشن ہے، پاکستان اور بھارت کی نئی نسل تاریخ کی زنجیریں توڑ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت، جنگ، بدمعاشی کا مقابلہ نئی نسل کرے گی، دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی عدم مساوات جیسے چیلنجز کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا، ہمارا مستقبل تنازعات نہیں، پرامن بقائے باہمی،تعاون، خوشحالی سے جڑا ہونا چاہیے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کے ذریعے اپنا مقدمہ بھارتی عوام کے سامنے رکھنے سے نہیں ڈرتا۔