باکو، اسلام آباد (آئی این پی )آذربائیجان میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)  کے 17ویں سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر نائب وزیر اعظم  اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے  آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور ای سی او میں آذربائیجان کے فعال کردار کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں توانائی، تجارت، تعلیم، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیرِاعظم کا دو روزہ دورہءِ آذربائیجان، اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے

سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر شوشا، قرہ باغ پہنچ گئے. 

فذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیرِ ثقافت عادل کرملی، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا. 

معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں. 

وزیرِ اعظم شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے. اس کے علاوہ وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے.

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • آذربائیجان میں اسحاق ڈار کی آذری وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم  
  • اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
  • وزیرِاعظم کا دو روزہ دورہءِ آذربائیجان، اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے
  • وزیرِ اعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات، دوطرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال