پاکستان، آذربائیجان کے 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر آذربائیجان سے ملاقات بہترین اور نتیجہ خیز رہی، پاکستان اور آذربائیجان نے 2 ارب ڈالرز کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، یکجہتی کا اظہاروزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی قیادت کے بحران کےدوران کردار جنگ بندی کےفیصلے کو سراہا
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کی تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کی ضمانت ثابت ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کی ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط ہوئے، حتمی و مفصل معاہدے پر آذربائیجان کے صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے آذربائیجان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ای سی او سربراہ اجلاس میں وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں سرمایہ کاری پر آذربائیجان کے صدر کے مشکور ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے صدر سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کیے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوزیرِ اعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شہباز شریف اجلاس سے خطاب میں علاقائی و عالمی چیلنجز اور امور پر پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے اور اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025ء کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس کا موضوع پائیدار اور موسمیاتی طور پر مضبوط مستقبل کے لیے نئی ای سی او ویژن ہے۔
وزیرِاعظم اجلاس میں پاکستان کا مؤقف، علاقائی و عالمی چیلنجز پر رائے پیش کریں گے، اجلاس کے موقع پر دیگر رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔