پاکستان اور آذربائیجان نے 2 ارب ڈالرز کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
باکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر آذربائیجان سے ملاقات بہترین اور نتیجہ خیز رہی، پاکستان اور آذربائیجان نے 2 ارب ڈالرز کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
’’جنگ ‘ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کی تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کی ضمانت ثابت ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
کراچی میں عمارت کے حادثےمیں ہلاکتوں پر امیر جماعت اسلامی کا بیان بھی آ گیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کی ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط ہوئے، حتمی و مفصل معاہدے پر آذربائیجان کے صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے آذربائیجان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ای سی او سربراہ اجلاس میں وفد کے ہمراہ شرکت کی۔اجلاس کے کامیاب انعقاد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں سرمایہ کاری پر آذربائیجان کے صدر کے مشکور ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے صدر اور ا ذربائیجان سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کیے
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیویارک(نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 97 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 95 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق یو اے ای مربن کی فی بیرل قیمت 96 ڈالرز ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال، سپلائی سے متعلق خدشات اور عالمی طلب میں اضافے کے باعث سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھیں۔معاون خصوصی / وزیر مملکت نے اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروادیا