پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، آذربائیجان نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

سرکاری اعلامیے کے مطابق (پی ٹی وی) کے مطابق پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، معاہدے پر دستخط وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی موجودگی میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف نے کیے۔ معاہدے کی تقریب میں پاکستانی وفد بھی شریک تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور آذری صدر الہام علیوف کی خانکندی میں خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ حتمی اور تفصیلی معاہدہ آذری صدر کے آئندہ دورہ پاکستان کے دوران مکمل کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ معاشی روابط کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، اور وہ اس اہم پیش رفت پر صدر الہام علیوف کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ معاشی روابط کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آذربائیجان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مفید بات چیت کا منتظر ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

اس موقع پر وزیراعظم نے آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر الہام علیوف کو مبارکباد بھی پیش کی۔

حکام کے مطابق، اس معاہدے سے نہ صرف دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں نئی روح پھونکی جائے گی بلکہ توانائی، تجارت، اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو بھی تقویت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آذربائیجان اسحاق ڈار پاکستان دورہ پاکستان سرمایہ کاری شہباز شریف صدر الہام علیوف معاہدہ وزیراعظم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستان دورہ پاکستان سرمایہ کاری شہباز شریف صدر الہام علیوف معاہدہ صدر الہام علیوف معاہدے پر دستخط سرمایہ کاری شہباز شریف کے درمیان ارب ڈالر

پڑھیں:

شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران کامیابیوں کی دعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:عدالتی اصلاحات، اسپیشل اور سینیئر سیکریٹری کے عہدے ختم، نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے اہم اعلانات

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں موجود ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی تاکہ اس علاقے کی عوام کو بہتر زندگی فراہم کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل سلطان راٹھور شہباز شریف مبارکباد وزارت عظمی وزیر اعظم

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
  • شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار
  • اکتوبر میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 179 ملین ڈالر ریکارڈ ، اسٹیٹ بینک
  • پاکستان‘ اردن کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ خوش آئند: حافظ عبدالکریم
  • پاکستان اور قطرکے درمیان اقتصادی، دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • بنگلادیش اور قطر کے درمیان مسلح افواج کی ڈیپوٹیشن معاہدے پر دستخط
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور قطر میں اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • پاکستان اور قطر کے تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون کا نیا دور
  • پاکستان، اردن میں کئی سمجھوتے، دفاعی تعاون، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور: وزیراعظم، شاہ عبداللہ دوم میں ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے