پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کسی گروہ کو بھارت پر حملے کی اجازت نہیں دی۔ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

بھارتی صحافی کرن تھاپر سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھ صاف تھے، اسی لیے ہم نے پہلگام حملے کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔ اگر دہشت گرد پاکستانی تھے تو ان کے نام کیوں منظر عام پر نہیں آئے؟

یہ بھی پڑھیے: بھارت نیو نارمل قائم کرنا چاہتا ہے مگر یہ کسی کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ دونوں ملکوں کی نوجوان نسل ماضی میں پھنسی رہے۔ برصغیر میں دہشت گردی کی جڑیں افغانستان کے ماضی سے جڑی ہوئی ہں، پاکستان نے کسی گروہ کو بھارت پر حملے کی اجازت نہیں دی۔ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور تقریباً 92 ہزار جانوں کی قربانی دی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم خود دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں، پاکستان میں دہشت گرد حملے رواں برس بھی جاری ہیں، دہشت گردی کے حوالے سے یہ سال پاکستان کی تاریخ میں بدترین سال ہے، اسی لیے ہم پہلگام حملے کا درد اور متاثرین کا دکھ اور خوف بھی محسوس کر سکتے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میں چاہوں گا کہ آپ 2007 میں پیش آئے سانحہ سمجوتھہ ایکسپریس میں بھارتی سرزمین پر قتل ہونے والے 40 پاکستانیوں کو یاد کریں، نہ صرف بھارت ان مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ناکام رہا، بلکہ ملزمان کے اعترافی بیانات میں بھی رد و بدل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: پانی کو ہتھیار بنانے کی روایت بننے نہیں دیں گے، پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا، بلاول بھٹو کا اسکائی نیوز کو انٹرویو

انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی برادری نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو تسلیم کیا ہے۔

بعد ازاں، ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بھارتی میڈیا کے ذریعے بھارتی عوام کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے سے نہیں ڈرتے۔ میں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دینے کا فیصلہ اس لیے نہیں کیا کہ وہاں سے منصفانہ پلیٹ فارم کی امید تھی بلکہ اس لیے کیا کیونکہ مجھے بھارت کے عوام، خصوصاً نوجوانوں پر یقین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خطے میں امن کا مقدمہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ دونوں قوموں کا مشترکہ مشن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کہ کہ بھارت اور پاکستان کی نئی نسل ایک نیا مقدر لکھ سکتی ہے۔ ہم وہ نسل ہوں گے جو ماضی کی زنجیروں کو توڑے گی، جنگی جنونیوں، بددلوں، اور نفرت کے بیوپاریوں کو للکارے گی۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی سے لے کر ماحولیاتی تبدیلی، اور عدم مساوات تک ہم مل کر اپنے وقت کے اصل چیلنجز کا سامنا کریں گے، ہمارا مستقبل ماضی کے تنازعات سے نہیں بلکہ پرامن بقائے باہمی، تعاون، اور خوشحالی سے متعین ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دہشت گردی کے بلاول بھٹو کو انٹرویو نے کہا کہ انہوں نے حملے کی نہیں دی

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے  لیے وقف کرنے کی ہدایت دے دی

   پارٹی کے کارکن اور جیالے 21 ستمبر 2025 کو  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر  روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہیں کریں گے بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے دن کو خدمتِ خلق اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیا جائے گا،

ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 ستمبر 2025 کو خوشی منانے کا حقیقی انداز  عوام کے درمیان  اپنایا جائے گا۔ پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے جس سے براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی اور سیلاب زدگان کے درمیان میں خوشیوں کے پل بانٹے جائیں گے 

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ سب سے بڑا خطرہ، پاکستان
  • بالی وڈ نے پاکستان کا مشہور گانا ‘بول کفارہ’ دوسری بار چُرالیا
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • بھارت مقوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ
  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  • ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
  • مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی برسی پر آنے سے روک دیا