data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا پارٹی سرگرمیوں میں شریک ہونا ان کا قانونی اور اخلاقی حق ہے، فیملی کا تعلق سیاست سے مختلف زاویہ رکھتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کا حق رکھتے ہیں، عدالتی نظام میں انصاف کی بروقت فراہمی سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں تو یہ جمہوری عمل ہے، بےنظیر بھٹو نے بھی اسی طرح تحریکیں چلائیں، تاریخ گواہ ہے کہ بڑی تبدیلیاں عوامی جدوجہد سے ہی ممکن ہوئیں۔

انہوں نے صوبائی حکومتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی 85 فیصد نشستیں ہیں، لیکن دو تہائی اکثریت کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ان کے مطابق حکومت مخصوص نشستوں کے باوجود دو تہائی اکثریت حاصل نہیں کر سکی۔

علی امین گنڈاپور سے متعلق سوال پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انہیں اپنی صفوں سے کسی قسم کے خطرے کا سامنا نہیں، اگر کوئی بیرونی سازش ہوئی تو پارٹی اس کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

بھارت کے زیر قبضہ ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں زور پکڑ گئیں

ناگالینڈ تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی فوج کے مظالم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زیر قبضہ ریاستوں ناگالینڈ، منی پور، آسام اور دیگر میں آزادی کی تحریکیں زور پکڑ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ناگالینڈ کی آزادی کی تحریک دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے۔ مختلف عوامی ریلیوں اور مظاہروں میں علیحدہ ریاست کے قیام کا مطالبہ زور شور سے اٹھایا جا رہا ہے۔ ناگالینڈ تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی فوج کے مظالم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سکیورٹی فورسز کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر تم ہم سے کھیلنا چاہتے ہو، تو جو بھی ہو ،ہم اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے، کبھی بھارت کے آگے سرِ تسلیم خم نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر، منی پور، جونا گڑھ، ناگالینڈ اور دیگر کئی ریاستوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
  • ای چالان نے مشکلات میں مبتلا کردیا ہے‘سنی تحریک
  • کالعدم تحریک لبیک کے جنوبی پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
  • بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننا اصل انعام ہے: مزمل اسلم
  • بھارت کے زیر قبضہ ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں زور پکڑ گئیں