عمران خان کے بیٹوں اور بہنوں کا تحریک میں شامل ہونا ان کا حق ہے، سیلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما سیلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ‘عمران خان کے بیٹوں اور بہنوں کا تحریک میں شامل ہونا ان کا حق ہے، کوئی وجہ نہیں کہ وہ تحریک کا حصہ نہ بنیں’۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان اکرم راجا نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کا یہ حق ہے کہ ان کی سزا معطلی کی درخواست فوری طور پر سنی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا
وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے اُس بیان پر کہ ‘اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر احتجاج کریں گے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا’، سیلمان اکرم راجا نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘عمران خان کے بیٹوں اور بہنوں کا تحریک میں شامل ہونا ان کا بنیادی حق ہے، کوئی وجہ نہیں کہ وہ اس جدوجہد کا حصہ نہ بنیں’۔
سیلمان اکرم راجا نے کہا کہ جو لوگ قانون و آئین کے تحفظ کے لیے باہر نکلتے ہیں، یہ ایک خوش آئند بات ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی تحریک چلائی تھی، یہ اس ملک کی ایک جمہوری روایت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے پاکستان آئے تو ان کا کیا انجام ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور عمران خان کی مرضی سے وزیراعلیٰ ہیں۔ ہم سب متحد ہیں۔ علی امین گنڈاپور کو اپنے ساتھیوں سے کوئی خطرہ نہیں۔ اگر ان کے خلاف باہر سے کوئی سازش ہوئی تو ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہو کر اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news احتجاج بشریٰ بی بی پی ٹی آئی سزا معطلی سیلمان اکرم راجہ علی امین گنڈاپور عمران خان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی سزا معطلی سیلمان اکرم راجہ علی امین گنڈاپور سیلمان اکرم راجا عمران خان کے اکرم راجا نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔