برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشال ملک
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیری تحریکِ آزادی کی سرگرم آواز مشال ملک نے برہان مظفر وانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر جذباتی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے برہان وانی کو تحریکِ آزادی کشمیر کا زندہ نظریہ قرار دیا۔مشعال ملک نے کہا سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی شہادت کی چادر اوڑھ گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی وادی برہان کی صدا سے گونج رہی ہے اور ان شاء اللہ ایک دن آزادی کی اذان ضرور بلند ہوگی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ برہان صرف ایک بیٹا نہیں تھا بلکہ کشمیر کی امید، ایک سوچ، ایک تحریک تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ مستعفی
آزاد کشمیر کے وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پیر مظہر سعید شاہ علما و مشائخ کی نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور جمعیت علما اسلام آزاد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: وہ نکات جنہوں نے آزاد کشمیر مذاکرات کامیاب بنائے
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دورانِ وزارت صحافی برادری نے بھرپور تعاون کیا، جبکہ انہوں نے ہر ممکن کوشش کی کہ عوامی مفاد اور قومی معاملات کو ترجیح دی جائے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں انہوں نے ادارے کو فعال بنانے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر آزاد کشمیر کے وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ مستعفی