اس اسمبلی کا کوئی فائدہ نہیں جہاں آواز نہ اٹھائی جا سکے. ملک احمد خان بھچر
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس کو ذاتی انا اور سیاسی خوشنودی کا نتیجہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ اقدام پنجاب کی سیاسی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے.
(جاری ہے)
ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ ہم پر مائیک اور کرسیاں توڑنے کا غلط الزام لگا کر 26 ارکان کو معطل کر دیا گیا حالانکہ ہم پرامن احتجاج کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ یہ ریفرنس پنجاب کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے اور یہ روایت کل ان کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے جب وہ اپوزیشن میں ہوں گے. انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم بھی ذاتی مفادات کے لیے کی گئی ہمیں اپنے بانی قائد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اور اسپیکر کی ناراضگی بھی اندرونی دباﺅ کا نتیجہ ہے احمد خان بھچر نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ریفرنس واپس لیں ورنہ ہم احتجاج اسمبلی کے اندر بھی کریں گے اور باہر بھی، ساتھ ہی ساتھ اس غیر آئینی اقدام کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
عبدالرحمن کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-06-15
کراچی (کامرس رپورٹر) اسمال ٹریڈرز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنوینئر عبدالرحمن خان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے جنرل سیکرٹری وقار احمد خان ، سیکریٹری لا اینڈ آرڈر کاشف احمد ،ارکان صوبائی اسمبلی نجم مرزا، شارق جمال، معاذ محبوب، جمال احمد، عبدالباسط اور فوزیہ حمید نے بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، خصوصاً تجارت و صنعت کے فروغ، چھوٹے تاجروں کے مسائل، امن و امان کی صورتحال اور سندھ بالخصوص کراچی کے معاشی و سماجی حالات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔اس مو قع پرعبدالرحمن خان نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میںاپنا ایک مقام رکھتی ہے اور معیشت کے مسائل کے حل کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اسمال ٹریڈرز ہر فورم پر فعال کردار ادا کرتی رہے گی ۔وقار احمد خان اور کاشف احمد نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ، کاروباری ماحول کی بہتری اور قانون و امن کی مضبوطی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ملاقات نہایت خوشگوار اور مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی‘ جس میں تمام شرکا نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے صوبے اور ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔