پنجاب میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں علی الصبح ہونے والی موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا اور فضاء کو خوشگوار بنا دیا، بارش کے باعث درخت اور سڑکیں دھل گئیں جبکہ شہریوں نے موسم کے بدلتے رنگ کا بھرپور لطف اٹھایا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران نئے موسمی سسٹمز کی تشکیل متوقع ہے، جس کے نتیجے میں صوبے کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
موسمی ماہرین کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث قدرے حبس کا احساس بھی برقرار ہے۔
ادارے کے مطابق سمندری ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شہر کی فضاء کو مرطوب رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ محکمہ موسمیات کے مطابق کا امکان
پڑھیں:
کل سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر سے کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم سیکٹر کے ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6.10 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔توقع ہے کہ اس اقدام سے مسلسل مہنگائی سے نبرد آزما صارفین کو معمولی راحت ملے گی۔دوسر ی جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو جمع کرائے گئے صنعت کی قیمتوں کے حسابات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔