مری کے اسپتال کا کارڈیک وارڈ نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
نواز شریف—فائل فوٹو
گورنمنٹ اسپتال سملی مری کارڈیک وارڈ کا نام مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس ضمن میں ایم ایس سملی مری اسپتال ڈاکٹر قیصر عباسی نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا۔
اسپتال کے ایم ایس نے یہ لیٹر ڈپٹی کمشنر مری آفس کی ہدایت پر لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے کے پی حکومت کا نواز شریف کڈنی اسپتال سوات کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہڈی سی آفس کے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مری کے حالیہ دورے کی روشنی میں یہ ہدایت دی گئی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وارڈ کا نام نواز شریف سے منسوب کرنے کے لیے کارروائی کی جائے۔
ایم ایس نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تحریری ہدایت ملنے پر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو خط لکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈی سی آفس نے 9 جولائی کو خط لکھا تھا، جس پر ایم ایس نے اسی روز ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو لکھا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف کی ہدایت ایم ایس
پڑھیں:
نواز شریف کا سابق ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اویس کیانی: صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے سابق رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئےاہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) دکھ کی اس گھڑی میں بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست