---فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی قانونی، انتظامی اور دیگر ادارہ جاتی اختیارات و فرائض کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی تھرڈ پارٹی نظر ثانی کی جائے تاکہ اسے مزید فعال بنایا جائے، نیشنل ٹیرف کمیشن کی نئی ٹیرف رجیم کے تقاضوں کے مطابق تنظیم نو ناگزیر ہے۔

وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ترک وزراء کی ملاقات، تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے.

..

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے پاس تمام زمینی حقائق اکٹھے کرنے کی موثر استعداد ہونی چاہیے، ملکی کاروبار، درآمدات و برآمدات اور مارکیٹ سے متعلق حقائق اکٹھے کرنے کی استعداد ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ این ٹی ایف کی خودکار، موثر تحقیقی استعداد کاروباری مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، این ٹی ایف کی تربیت اور اس کے کام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

وزیر اعظم نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے اپیلیٹ ٹریبونل کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جاری کردہ نئی ہدایات پر پیشرفت کی بریفنگ اگلے ماہ دی جائے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نیشنل ٹیرف کمیشن کی

پڑھیں:

زرعی فنانسنگ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف — فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرعی فنانسنگ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی ترقی سے متعلق جائزہ اجلاس  ہوا جس میں اُنہوں نے زرعی اصلاحات پر عمل درآمد کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی سہولت کی فراہمی سے کرنے کی ہدایت کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ زرعی ترقیاتی بینک میں بھی ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِاعظم نے بتایا کہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں زرعی پروجیکٹس کو مرکزیت حاصل ہوگی۔

زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ خطاب کے دوران کہا کہ زرعی خود کفالت کے لیے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات سے ملک کی معیشت کو مزید فروغ ملے گا۔

شہباز شریف نے یہ ہدایت بھی کی کہ زرعی اجناس کے علاوہ لائیو اسٹاک سیکٹر کی اصلاحات پر بھی بھرپور توجہ دی جائے اور زرعی اجناس کو اسٹور کرنے کی گنجائش بڑھانے سے متعلق نئی تجاویز لائی جائیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ زرعی شعبے کی اصلاحات کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر بھرپور تعاون سے کام کریں گی۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ زراعت کے شعبے میں ترقی سے سب سے زیادہ فائدہ کسانوں اور دیہی علاقوں کو ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے، وزیراعظم
  • نیشنل ٹیرف کمیشن کا اپیلیٹ ٹریبیونل فوری فعال کرنے کی ہدایات جاری
  • نئی ٹیرف رجیم کے تقاضوں کی بخوبی انجام دہی کے لئے کمیشن کی جدید خطوط پرتنظیم نوناگزیرہے، وزیراعظم
  • وزیراعظم نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو عالمی معیار کی کمپنی بنانے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا
  • وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس، نیشنل ٹیرف کمیشن کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت   
  • وزیر اعظم نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کردی
  • زرعی فنانسنگ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا: شہباز شریف
  • وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر میں اے آئی پر مبنی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف
  • تربیلا اسپل وے آپریشن پر وزیراعظم شہباز شریف کی وارننگ