وزیراعلی مریم نواز کا سینئر صحافی زبیدہ مصطفی کے انتقال پر اظہارافسوس
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سینئر صحافی زبیدہ مصطفی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔
(جاری ہے)
جمعرات کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے ِ ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،سینئر صحافی زبیدہ مصطفی نے ہمیشہ مثبت صحافت کا پرچار کیا اور زرد صحافت کی حوصلہ شکنی کی ہے، ان کا شمار پاکستان کے ان قابل صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ملک کی ترقی و خوشحالی اور سر بلندی کیلئے اپنے قلم کا استعمال کیا ۔
وزیراعلی نے کہا کہ صحافتی شعبہ میں زبیدہ مصطفی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا ،ان کا خلا صدیوں پورا نہیں ہو گا ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ،وزیر اعلی نے مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زبیدہ مصطفی
پڑھیں:
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو