لوگ آج بھی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں، مصطفی کمال
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ لوگوں کی خدمت کا یہی واحد راستہ ہے کہ انہیں بیماری سے بچایا جائے، نہ کہ صرف علاج پر انحصار کیا جائے۔ ییلو ویہیکل ویسٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج انڈس اسپتال کے تعاون سے ایک ایسا قدم اٹھایا گیا ہے جو براہ راست انسانوں کو بیماریوں سے بچانے کی طرف بڑھتا
ہوا عملی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کے انفیکشن زدہ فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے ڈونرز کی مدد سے 15 اضلاع کو مخصوص یلو وینز فراہم کی جا رہی ہیں، جو ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ گاڑیاں اسپتالوں کے خطرناک فضلے کو مناسب طریقے سے منتقل کرنے میں مدد دیں گی، تاکہ بیماریوں کے پھیلاو¿ کو روکا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، لیکن بدقسمتی سے ہم نے اپنی ترجیحات الٹ رکھی ہیں، ہم علاج پر توجہ دے رہے ہیں جبکہ بیماریوں سے بچاو¿ کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سخی حسن کے مکین پانی کی بوتلیں مجبوری میںواٹرٹینکرسے بھررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">