نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سینیئر صحافی زبیدہ مصطفٰی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار  کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زبیدہ مصطفیٰ کا انتقال پاکستان میں شعبہ صحافت کے لیے بڑا نقصان ہے، زبیدہ مصطفیٰ نے ہمیشہ انسانی حقوق، تعلیم اور جمہوریت کے لیے آواز بلند کی، جنرل ضیاء کے دور آمریت میں زبیدہ مصطفیٰ نے بہادری سے مزاحمت کی۔

شیری رحمان نے کہا کہ زبیدہ مصطفیٰ خواتین صحافیوں کے لیے مشعل راہ تھیں، زبیدہ مصطفٰی ہمیشہ بہادر خواتین صحافیوں کی صف اول میں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آخری وقت تک کمزور طبقات کے حق میں قلم اٹھایا، صحافت میں زبیدہ مصطفیٰ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

گزشتہ روز کراچی پریس کلب اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ زبیدہ مصطفیٰ پاکستانی صحافت کی ایک عظیم علامت اور سینئر صحافی تھیں، وہ اپنے پیچھے ایک ایسی میراث چھوڑ گئیں جو آنے والی نسلوں کے صحافیوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ بنی رہے گی۔

زبیدہ مصطفیٰ صرف ایک صحافی نہیں تھیں بلکہ وہ اپنی ذات میں خود ایک ادارہ تھیں، سچائی سے ان کی وابستگی، ان کا گہرا تجزیہ اور سماجی انصاف کے لیے ان کی بے لوث جدوجہد نے صحافتی اقدار کا ایک اعلیٰ معیار قائم کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ بلاشبہ ایک رہنما تھیں، جنہوں نے مردوں کے غلبے والے شعبے میں رکاوٹیں توڑیں اور خواتین کے لیے راستے ہموار کیے، سماجی مسائل، تعلیم اور صحت پر ان کا کام بے حد مؤثر رہا، جو ان کی گہری ہمدردی اور عام لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے عزم کی گواہی دیتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زبیدہ مصطفیٰ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، لیکن صحافت اور معاشرے کے لیے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زبیدہ مصطفی کے لیے

پڑھیں:

چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حنیف طیب اجتماع سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
  • پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
  • چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حنیف طیب اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
  • گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا تھائی ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت
  • یوسف تاریگامی کا بھارت میں آزادی صحافت کی سنگین صورتحال پر اظہار تشویش
  • نواز شریف کا سابق ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت