سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھرکا خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر کے حوالے سے بڑا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر کو یہ پیش کش کی گئی کہ فارم 45 میں آپ ہارے ہوئے ہیں لیکن ہم فارم 47 میں آپ کو جتوا دیتے ہیں لیکن دونوں نے انکار کر دیا۔۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بات سینئر صحافی انصار عباسی کے کالم کے حوالے سے کہی جو کچھ دن پہلے شائع ہوا تھا۔سما ٹی وی کے اینکر ندیم ملک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر نے پیش کش کے جواب میں کہا کہ اگر لوگوں کا مینڈیٹ ہمارے ساتھ نہیں ہے تو ہم یہ پیش کش قبول نہیں کر سکتے۔۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ پاکستان میں الیکٹورل سسٹم ہی ایک سمجھوتے کے تحت چلایا جارہا ہے۔۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں نواز شریف فلائی اوور سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نواز کھوکھر
پڑھیں:
کراچی:آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید وفد کے ہمراہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر آصف صدیقی سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار