ایک سال میں پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھایا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھایا، سی ایم ڈبلیو نے ایک سال میں جو کام کیا وہ لائقِ تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں نواز شریف فلائی اوور سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام سے عوام مطمئن ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنےکا حکم دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ مدت میں سڑکوں کی تعمیر پر متعلقہ حکام کو تحسین پیش کرتی ہوں، پنجاب میں اب تک 12 ہزار کلو میٹر طویل سڑکیں بن چکی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ راولپنڈی میں انڈر پاس منصوبہ ریکارڈ مدت میں بنایا، راولپنڈی سے چکری تک عوام کا 1 گھنٹہ بچے گا۔
انہوں نے کہا کہ 50 ارب کی لاگت سے پنجاب میں پانی کی کمی کو پورا کریں گے، جنوبی پنجاب میں بھی صاف پانی مہیا کیا جائے گا، پنجاب کے ہر شہر میں سیوریج کا نظام بہتر کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز نے میں سڑکوں
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر اظہار تشویش
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر اظہار تشویش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ نرخ میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تراقدامات کا عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہیے۔ سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہیے۔