وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں نواز شریف فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے یہ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور کے جدید ترین منصوبے ’روٹ 47‘ کا افتتاح

مریم نواز نے کہاکہ پنجاب میں اب تک 12 ہزار کلومیٹر پر محیط سڑکیں بن چکی ہیں، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے چل رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں صاف پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں، جنوبی پنجاب کے عوام کو بھی صاف پانی مہیا کیا جائےگا۔

مریم نواز نے کہاکہ پنجاب کے ہر شہر میں سیوریج کا نظام بہتر کیا جائےگا، میں پنجاب میں تزئین و آرائش کے کاموں کی خود نگرانی کررہی ہوں۔ ستھرا پنجاب کے ورکرز شاباش کے مستحق ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے عوام مطمئن ہیں، ٹیم ورک کی وجہ سے آج ہم کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی اسمارٹ سڑک جو بجلی بھی پیدا کرےگی

انہوں نے مزید کہاکہ عاشورہ محرم الحرام پُرامن طریقے سے گزر گیا، اور اس دوران مذہبی ہم آہنگی نظر آئی جو خوش آئند ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews مریم نواز منصوبے کا افتتاح نواز شریف فلائی اوور وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مریم نواز منصوبے کا افتتاح وی نیوز نے کہاکہ پنجاب مریم نواز نے کا افتتاح

پڑھیں:

موسلادھار بارشیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

راؤ دلشاد: پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واسا، پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں موجود رہنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی ہدایت جاری کی ہے۔

انہوں نے انتظامیہ اور واسا کے افسران کو خود فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے اقدامات کی نگرانی کا حکم دیا جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔

سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ

مریم نواز نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک پلان جاری کرنے اور شہریوں کو متبادل راستوں سے بروقت آگاہ کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی وجہ سے عوام کو پیش آنے والی دشواریوں کا فوری ازالہ کیا جائے اور تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔


 

متعلقہ مضامین

  • پنڈی میں نواز شریف فلائی اوور اور انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تعمیر، مریم نواز نے افتتاح کردیا
  • ایک سال میں پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھایا: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
  • پنجاب میں موسلادھار بارشیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
  • موسلادھار بارشیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان پر اظہارِ تشکر
  • ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم
  • شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے امداد کا اعلان
  • مریم نواز کا ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم