اطالوی مکینک نے دنیا کی سب سے تنگ کار بنالی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اطالوی مکینک اور یوٹیوبر آندرے مرازی نے 1993 کی فیاٹ پانڈا کو دنیا کی سب سے تنگ کار میں بدل کر (جس کو چلایا جا سکتا ہے) ریکارڈ بنا دیا۔
یہ کار بظاہر تو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی لگتی ہے لیکن دراصل یہ ایک نوجوان مکینک کا حقیقی شاہکار ہے جو دنیا کی سب سے تنگ کار بنانا چاہتے تھے۔
آندرے مرازی کا یہ اسپیشل ماڈل صرف 50 سینٹی میٹر چوڑا ہے، جس میں صرف ایک ڈرائیور کے بیٹھنے کی جگہ ہے اور اس میں صرف ایک ہیڈلائیڈ لگی ہے جس کی مدد سے ڈرائیور رات میں گاڑی چلا سکتے ہیں۔
مکینک کو یہ فلیٹ فیاٹ بنانے میں 12 ماہ کا عرصہ لگا اور اس میں 99 فی صد 1993 کی فیاٹ پانڈا کے اصلی پرزے استعمال کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہے‘ خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہوتا ہے، جو اب باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال تو امریکا خود ہے، اندرونی حالات، معیشت سمیت تمام شعبوں میں انکا کردار ہے۔