نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر سے سائبر کرائم ونگ کے 18 افسران کی تعیناتی اور تبادلے کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ "جنگ " کے مطابق گریڈ 18کے افسر محمد احمد زعیم کا حیدر آباد سے تبادلہ کر کے انہیں انچارج سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے جو پہلے بھی کراچی میں تعینات رہ چکے ہیں اور سائبر کرائم کے تجربہ کار افسروں میں سے ہیں جبکہ گریڈ 19کے افسر عامر نواز کو کوئٹہ سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم زون راولپنڈی ، گریڈ 18 کے افسر حیدر عباس کو راولپنڈی سے سائبر کرائم زون کوئٹہ، گریڈ 17کے افسر نعمان علی کو کراچی سے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر حیدرآباد ، گریڈ 17کے افسر رانا شاواز کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور، گریڈ 17کے افسر محسن افضل کو اسلام آباد سے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر ایبٹ آباد ، گریڈ 17کے افسر امام بخش کو راولپنڈی سے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کوئٹہ، گریڈ 17کے افسر محمد سجاد اقبال کو ملتان سے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر فیصل آباد، گریڈ 16کے افسر وقار مسیح کو راولپنڈی سے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر ڈی آئی خان، گریڈ 16کے افسر محمد توصیف کو راولپنڈی سے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر ڈی آئی خان، گریڈ 16کے افسر بدر شہزاد کو راولپنڈی سے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر سکھر، گریڈ 16کے افسر اویس احمد کو راولپنڈی سے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر حیدرآباد ، گریڈ14کے محمد حسن شیراز کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر پشاور ، گریڈ 14کے میاں شہزاد کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر ایبٹ آباد ، گریڈ 14کے شہریار طلعت کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر ملتان ، گریڈ 14کے محمد بلال کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر ڈی آئی خان، گریڈ 14کے علی رضا کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر ایبٹ آباد جبکہ گریڈ 14کے عبدالباسط کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اینٹی بلاسفیمی یونٹ سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور تبادلہ کیا گیا ہے۔
ہیونڈائی نشاط موٹرز پر دھوکہ دہی پر مبنی اشتہار جاری پر 2.
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر ا گریڈ 16کے افسر گریڈ 17کے افسر گریڈ 14کے کے افسر
پڑھیں:
کراچی : ڈمپر کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق،ڈرائیور گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) راشدی گوٹھ کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں اس پر سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے علاقے راشدی گوٹھ میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کےنتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ملیر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او آغا عبدالرشید نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 38 سالہ محمد ایوب کے طور پر ہوئی جو ایف آئی اے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور پر تعینات تھے اور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔
ایس ایچ او آغا عبدالرشید کے مطابق جب محمد ایوب ایک لنک روڈ سے نکلے تو ایک لاپرواہی سے چلائے جانے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر مار کر کچل دیا۔ایس ایچ او کے مطابق، محد ایوب کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افسر نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، تاہم حادثہ اتنا شدید تھا کہ ان کا سر کچل گیا۔لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔ ڈمپر کے ڈرائیور انور خان کو گرفتار کرکے ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔