پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی رونمائی اور پری سیریز پریس کانفرنس میں حصہ لیں گے ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.دوسری جانب  آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو گا، پاکستانی ٹیم پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کوالالمپور سے جوہر  روانہ ہو گئی ہے، قومی ٹیم کی کھلاڑی آج آرام کریں گی، پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کل پریکٹس کرے گی کپتان کامل خان کا کہنا ہے کہ  ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری کی ہے، تمام پلئیرز پرجوش ہیں، گراؤنڈ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ  

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز۔ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے۔ منصوبے پر بیک وقت 24/7 کام جاری رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا
  • فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
  • بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ  
  • سپریم کورٹ میں اہم تقرریاں، سہیل لغاری رجسٹرار تعینات 
  • سپریم کورٹ میں تقرریاں، سیشن جج سہیل لغاری ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار