عرفان ملک:ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ جرائم، تفتیشی پیش رفت اور پولیس کارکردگی سے متعلق تفصیلات فراہم کیں, انہوں نے شہریوں کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات اور متعدد زیرِ تفتیش کیسز میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی.

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کاہنہ میں 72سالہ بزرگ کو اغوا کےبعد قتل کرنیوالے باپ بیٹا سمیت 2ملزمان گرفتار کر لئے۔

تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بتایا کہ مرکزی ملزم اور مقتول فرخ شکیل آپس میں گہرے دوست تھے،ملزمان نے بذریعہ فون مقتول کو اپنے گھر بلایا،مرکزی ملزم اور اس کے بیٹے نے مقتول کو کمرے میں بند کر دیا،ملزمان نے مقتول کو نیند کی گولیاں پانی میں ڈال کر پلا دیں،مقتول کی بی پی کم ہو گیا بعد میں ملزموں نے گلا دبا کر بزرگ کو قتل کیا،ملزمان لاش گاڑی میں ڈال کر جڑانوالہ موٹروے ریسٹ ایریا کی بیک سائیڈ پر لے گئے،ملزمان نے پیٹرول ڈال کر نعش کو جلا دیا تھا۔

صحت کے منصوبوں کی موثر نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام وضع

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان مقتول فرخ کو قتل کر کے مقتول کی بیٹی سے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے،شمالی چھاؤنی میں 10 سالہ سگی بیٹی ایمان فاطمہ کو قتل کرنے والا درندہ صفت باپ کوگرفتار کر لیا،ملزم نے معمولی لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنی بیٹی کے سر، چہرے پر اینٹوں سے وار کئے،مضروب ایمان فاطمہ کو علاج معالجہ کیلئے سروسز ہسپتال لے جایا گیا،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 10سالہ ایمان فاطمہ دم توڑ گئی۔

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان حیدر  نے بتایا کہ  گرفتار ملزمان میں باپ اور اس کے 2بیٹے شامل ہیں،ملزمان مقتول واجد حسین کے کرائے دار تھے، مقتول نے ملزمان کو اپنی پراپرٹی خالی کرنے کا کہا،جس کامجرمان کو رنج تھا۔

ایف آئی اے کا شیخوپورہ پاسپورٹ آفس چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈی آئی جی انویسٹی گیشن بتایا کہ

پڑھیں:

ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان

اسکرین گریب : جیو نیوز 

کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز نے کالعدم جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

ملتان اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز نے  ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے لانگ مارچ سے دشمن قوتوں کو تقویت ملی۔

سابق ٹکٹ ہولڈرز  نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دی، پاکستان کے لیے ہمارے اسلاف اور آبا و اجداد نے قربانیاں دیں،  ہم سب کالعدم ٹی ایل پی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 
  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار
  • بھارتی پروپیگنڈے کا نیا حربہ ناکام، اعجاز ملاح کا اعترافی بیان منظر عام پر، عطا تارڑ و طلال چوہدری کی مشترکہ پریس کانفرنس
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • گھر سے خاتون کی کمبل میں لپیٹی گلا کٹّی لاش برآمد
  • کراچی میں واقع گھر سے گلا کٹی لاش برآمد
  • ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی