چین کی خلائی کامیابی، تجارتی راکٹ کامیابی سے مدار میں پہنچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
چین نے ایک اور اہم خلائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا کمرشل کیریئر راکٹ SQX-1 Y10 کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا، راکٹ نے ایک سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ اس کے مقررہ مدار میں پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: چین:انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے لیے بھیجا گیا آزمائشی سیٹلائٹ مدار میں داخل
یہ مشن چین کے شمال مغربی علاقے میں واقع معروف جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے منگل کی دوپہر 12 بج کر 11 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانچ کیا گیا۔ یہ راکٹ SQX-1 سیریز کا دسواں مشن تھا، جسے ایک چینی نجی خلائی کمپنی نے تیار کیا ہے۔
چینی حکام کے مطابق یہ مشن چین کے تجارتی خلائی پروگرام کی ترقی کی جانب ایک اور سنگِ میل ہے، یہ کامیابی چین کی ٹیکنالوجی میں خود کفالت اور عالمی خلائی مارکیٹ میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکنالوجی کی دوڑ: چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیا
تاہم چین کی جانب سے لانچ کیے گئے سیٹلائٹ کی نوعیت اور اس کا مخصوص مقصد فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا-
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
SQX-1 Y10 we news تجارتی راکٹ چین خلا سیٹلائٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تجارتی راکٹ چین خلا سیٹلائٹ
پڑھیں:
سام سنگ کے ایک اور اسمارٹ فون کی اہم معلومات لیک!
ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے گلیکسی اے 17 کو لانچ کے لیے سرٹیفیکیشن موصول ہوگئی ہے۔
ایک دوسری ویب سائٹ کی جانب فون کے حوالے سے ہونے والی مختلف لیکس کو پیش کیا گیا ہے۔
ویب سائٹ پر شائع کی گئی تصاویر میں گلیکسی اے 17 کو کالے اور سلور رنگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فون فائیو جی ورژن میں لانچ کیا جائے گا۔ البتہ، یہ بات واضح نہیں کہ کمپنی پچھلے برس لانچ کیے گئے اس کے گزشتہ ماڈل کی طرح فون کا فور جی ورژن میں بھی ریلیز کرے گی یا نہیں۔
ان رینڈرز سے متعلق بتانے والے ذرائع نے فون میں Exynos 1380 SoC چِپ سیٹ کی تصدیق بھی کی۔
لیک میں فون میں 6.7 انچ اے ایم او ایل ای ڈی اسکرین، ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ جس میں 50 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا، 5 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ اور 2 میگا پکسل کا میکرو کے علاوہ 25 واٹ وائرڈ چارجنگ کی سپورٹ کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے۔