پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج چین سے لانچ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج( جمعرات)کوچین سے لانچ ہوگا،سیٹلائٹ چین کے شِی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا جبکہ لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال ہوں گے۔خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق تاریخی مشن پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے جو زمین کے مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔زراعت، شہری منصوبہ بندی ، ماحولیاتی نگرانی سمیت دیگر شعبوں میں قومی سطح پر معاون ہوگا اور سیلاب، زلزلے، لینڈ سلائیڈنگ، گلیشیئرز کے پگھلنے اور جنگلات کی کٹائی کے اثرات کی پیشگوئی اور ان سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ سی پیک جیسے قومی ترقیاتی منصوبوں کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیراور جیو اسپیشل میپنگ میں بھی خاص طور پر معاون ہوگا۔وفاقی وزیر احسن اقبال بیجنگ میں سینئر چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور دورے کے دوران خلائی تعاون سمیت سی پیک فیز ٹو پر بات چیت ہوگی ۔ملاقاتوں میںتجارت، سرمایہ کاری اور انفرا اسٹرکچر منصوبوں پر مذاکرات بھی ہوں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان کے متوقع دورہ چین اور سی پیک کی جے سی سی میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں; چینی سفارتخانہ
سٹی 42 : چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ترجمان چینی سفارتخانہ کے مطابق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا۔ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی زمین وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔
چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ آئرن برادر پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، آفات کی روک تھام اور خاتمے میں سیٹلائٹ معاون ثابت ہوگا۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ