چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ غیرملکی سرمایہ کاری کے لیےایک پرکشش منزل رہی ہے، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ غیرملکی سرمایہ کاری کے لیےایک پرکشش منزل رہی ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین نے اعلان کیا کہ رواں سال 18 دسمبر سے ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کا باضابطہ آغاز کرے گی ۔یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ نہ صرف اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے،اقتصادی عالمگریت اور کثیرالجہتی کے فروغ میں چین کے عزم کی عکاسی ہے،بلکہ دنیا بھر کے ممالک کے لئے بڑی تعداد میں برآمدات ، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا.
اپریل 2018 میں ہائی نان کی مرحلہ وار فری ٹریڈ پورٹ کے قیام کی حمایت کے اعلان کے بعد ، متعلقہ پالیسیوں اور نظام نے آہستہ آہستہ بہتر شکل اختیار کی ہے ، تجارت ، سرمایہ کاری ، سرحد پار مالیاتی بہاؤ ،افرادی آمدورفت ، نقل و حمل اور ڈیٹا کے محفوظ اور منظم بہاؤ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، جس نے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کے لئے ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کے بعد ، “زیرو ٹیرف” اشیاء کا پیمانہ موجودہ 1،900 آئٹمز سے بڑھا کر تقریباً 6،600 آئٹمز تک کر دیا جائے گا، جوکل ٹیکس آئٹمز کا تقریباً 74 فیصد ہے۔
یہ درآمدی اخراجات کو کم کرے گا، مارکیٹ کو متحرک کرے گا، اور صارفین اور مارکیٹ اینٹٹیز کو منافع ملے گا. زیادہ نرم تجارتی انتظامات اور زیادہ آسان نقل و حرکت سے مراد ہے کہ سامان، اہلکاروں اور رقوم کی روانی زیادہ آزاد اور آسان ہوگی.
زیادہ موثر ریگولیشن مختلف پالیسیوں کے نفاذ کو یقینی بنائے گا۔اس وقت ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر رہی ہے، اور ڈیوٹی فری پالیسی اور ویزا فری اقدامات کے تعاون سے ہائی نان بین الاقوامی کھپت اور سیاحت کا ایک نیا مرکز بن رہا ہے۔ ایک زیادہ مربوط، جامع اور جدید عالمی اقتصادی نظام اب ہائی نان سے اپنی نئی پرواز کا آغاز کر رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم اور کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ رُک گیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پاگیا چین میں 32 ویں بین الاقوامی ریڈیو، فلم اور ٹیلی ویژن نمائش بی آئی آر ٹی وی 2025 کا آغاز چین،2025 ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ کا افتتاح چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سویڈن میں ہوں گے، ترجمان چینی وزارت تجارت اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ سرمایہ کاری
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو (ایچ-16 )ایوارڈ پر کام سے روکنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو (ایچ-16 )ایوارڈ پر کام سے روکنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو (ایچ سولہ )میں حالیہ کیے گئے ایوارڈ پر کام کرنے سے روک دیا ،
متاثرین ایچ سولہ کا مطالبہ ہے کہ 2025 کے سروے کے مطابق حق دیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزاروں کی طرف سے سید شجر عباس ہمدانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،
رٹ پٹیشن کے ذریعے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے کو ہدایت کی جائے کہ وہ فوری طور پر سیکٹر H-16 کے لیے 2025 میں کیے گئے سروے کے مطابق بلٹ اپ پراپرٹی ایوارڈ کا اعلان کرے اور اس پر عمل درآمد کرے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ، 2025 میں کیے گئے سروے کی بنیاد پر، رہائشی پلاٹوں کی صورت میں 5 مرلہ کی شرح سے معاوضہ اور 300 مربع فٹ کے ڈھانچے کے ساتھ ادائیگی کی جائے ۔ 2 درخواست گزار کے وکیل نے استدلال کیا کہ سی ڈی اے نے 2025 کے تفصیلی سروے اور تازہ ترین تصویروں کو استعمال کرنے کے بجائے موضع شیخ پور اور نون کے بی یو پی ایوارڈ کے لیے 2009 سے پرانی گوگل تصویروں پر انحصار کیا ہے ۔جوکہ غلط ہے ۔
یہ ایکٹ سی ڈی اے آرڈیننس، 1960، اور ترمیمی آرڈیننس، 2025 کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
متاثرین ایچ سولہ نے موقف اپنایا کہ 470 سے زائد متاثرین کو حق دینے کی بجائے صرف 39 لوگوں کو ایوارڈ میں شامل کرنا سراسر زیادتی ہے ،سی ڈی اے کو نوٹس جاری کیا گیا کہ وہ پندرہ دن کے اندر اپنے جواب داخل کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی طور پر تنہا کردیا، نیتن یاہو کا اعتراف دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان متنازع ٹوئٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو طلب کرلیا وزیراعظم کی لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے 7رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم