ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ: احسن اقبال کی قوم کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
احسن اقبال — فائل فوٹو
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
احسن اقبال نے سپارکو کی پوری ٹیم، انجینئرز، سائنسدانوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے چین کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہیں۔ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا۔
یہ پاکستان کا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔ پہلاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔
وزیر منصوبہ بندی نے اعادہ کیا کہ پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال چین کی مدد سے آسٹرو ناٹ خلا میں بھیجا جائے گا، 2035ء تک ہم چاند پر پہنچنے کے پروگرام کو بھی کامیابی سے مکمل کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ احسن اقبال
پڑھیں:
پاکستان نے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا
پاکستان کا ہر میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی جانب سے ریمو سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا۔پاکستانی سیٹلائٹ کی لانچنگ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ہوئی، سیٹلائٹ پروگرام سے پاکستان کے زمینی مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا، فصلوں کی پیداوار، انفراسٹرکچر اور آبادی کی نگرانی ممکن ہوسکے گی۔سیٹلائٹ سیلاب، زلزلے کی بھی نگرانی کرے گا، گلیشیئرز اور جنگلات کی نگرانی سے آفات سے بچنے کے اقدامات ممکن ہوسکیں گے، سیٹلائٹ سی پیک اور قومی منصوبوں کو جغرافیائی ڈیٹا سے معاونت فراہم کرے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ ماحولیات اور وسائل کے بہتر انتظام میں بھی مدد گار ثابت ہوگا، منصوبہ قومی خلائی پالیسی اور ویژن 2047ء کے مطابق ہے۔