نیویارک ریاست میں جنوری سے جون 2025 کے دوران کم از کم 66 غیر شناخت شدہ اشیا دیکھے جانے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جنہوں نے شہریوں اور ماہرین دونوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پراسرار سیارچہ خلائی مخلوق کا بھیجا گیا کوئی مشن ہوسکتا ہے، ہارورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ رپورٹس وفاقی اداروں اور یوا ایف او تحقیقاتی مراکز کو موصول ہوئیں جن میں مختلف شکل و صورت کے اجسام شامل ہیں۔

کیا دیکھا گیا؟

عینی شاہدین نے تیز روشنی والے گولے، مثلث نما آلات اور کئی ایسے اجسام دیکھے جو عام ہوائی جہاز یا ڈرونز سے بالکل مختلف حرکت کرتے تھے۔

مزید پڑھیے: اڑن طشتری والی مخلوق کا تعلق کس سیارے سے ہے، انوکھا نقطہ نظر

کچھ UFOs نے تیزی سے زاویے بدلتے ہوئے حرکت کی جو کہ فضائی جہازوں کی عام حرکت کے برعکس ہے۔ کچھ مشاہدات میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ اجسام بالکل خاموشی سے آسمان میں گھوم رہے تھے۔

حیرت انگیز اور پراسرار مشاہدات

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک UFO نے رات کے اندھیرے میں تیز روشنی چھوڑتے ہوئے شہر کے اوپر مختلف رنگ بدلتے ہوئے اپنی حرکت جاری رکھی۔

کئی شہریوں نے اسے اپنے فون کیمرے میں قید بھی کیا جس سے اس واقعے کی حقیقت مزید مضبوط ہوئی۔

حکومتی اور تحقیقاتی ردعمل

نیویارک کی فضائی حدود میں یہ واقعات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی حکومت اور فضائیہ  یو ایف اوز کے بارے میں زیادہ شفافیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ نیشنل یو ایف او رپورٹنگ سینٹر اور دیگر ادارے ان رپورٹس کی تصدیق اور مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ اجسام زمین پر انسانی پیداوار ہیں یا کسی اور قسم کی ٹیکنالوجی۔

کیا یہ حقیقت میں خلائی مخلوق ہیں؟

اگرچہ ان رپورٹس میں یو ایف اوز کے خلائی مخلوق ہونے کی کوئی واضح تصدیق نہیں ملی لیکن ان واقعات نے عوام میں تجسس اور بحث کو جنم دیا ہے کہ کیا ہم آسمانوں میں تنہا نہیں ہیں؟

مزید پڑھیں: ایلون مسک نے خلائی مخلوق کے وجود کے حوالے سے اپنی رائے بتادی

ماہرین کہتے ہیں کہ زیادہ تر یو ایف اوز دیکھے جانے والے واقعات کا سائنسی اور تکنیکی جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ اصلیت معلوم ہو سکے لیکن اس کے باوجود ان رپورٹس نے عمومی فضا کو کافی متحرک کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسمان میں پراسرار اشیا خلائی مخلوق نیویارک یو ایف او.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سمان میں پراسرار اشیا خلائی مخلوق نیویارک یو ایف او خلائی مخلوق یو ایف

پڑھیں:

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو خلا میں بھیجا جائے گا، اسپارکو

پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ چین کے شہر شیچانگ کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا جو ملک کی زمین کے مشاہدے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

جدید امیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس یہ نیا سیٹلائٹ مختلف قومی ضروریات کے لیے استعمال ہوگا جن میں سمارٹ زراعت، ماحولیاتی نگرانی، قدرتی آفات سے بچاؤ اور شہری منصوبہ بندی شامل ہیں۔ یہ سیٹلائٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈ، گلیشیئرز کے پگھلنے اور جنگلات کی کٹائی جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ سی پیک جیسے منصوبوں کے تحت جغرافیائی نقشہ سازی اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: پراسرار سیارچہ خلائی مخلوق کا بھیجا گیا کوئی مشن ہوسکتا ہے، ہارورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

یہ مشن 2018 میں لانچ ہونے والے PRSS-1 اور جنوری 2025 میں مکمل طور پر پاکستانی انجینئرز کے تیار کردہ الیکٹرو-آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1 کے منصوبوں کی توسیع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے جدید خلائی سفر کا آغاز 2011 میں پاک سیٹ-1 آر کی چین کے تعاون سے لانچنگ سے ہوا تھا۔ تب سے اب تک پاکستان نے اس شعبے نے ترقی کرتے ہوئے پاک سیٹ-1 اے، پاک سیٹ- ایم ایم1 اور 2024 میں لانچ ہونے والا طلبا کا تیار کردہ قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر جیسے اہم خلائی مشینیں خلا میں بھیجی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپارکو تحقیق خلا سائنس

متعلقہ مضامین

  • چین کی خلائی کامیابی، تجارتی راکٹ کامیابی سے مدار میں پہنچا دیا
  • قصور: بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • قصور، گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
  • قصور: معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے شخص کا کیا انجام ہوا؟
  • گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے حوالے سے بھی رپورٹس موجود ہیں: ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی
  • بابا وانگا کی رواں سال 2025 سے متعلق حیرت انگیز پیشگوئی
  • پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو خلا میں بھیجا جائے گا، اسپارکو
  • مالی بحران: پی ٹی آئی نے مرکزی سیکریٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں پر 50 فیصد کٹ لگا دیا
  • بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانگی کے لیے ناسا مشن تیار