شہزادے جارج کی سالگرہ، شہزادی شارلٹ کو بھی اہم ذمہ داری مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
برطانی شہزادے جارج کی 12ویں سالگرہ نہ صرف اُن کی ذات کے لیے ایک اہم ہے بلکہ یہ لمحہ شاہی خاندان کے مستقبل، خاص طور پر اُن کے بہن بھائیوں، شہزادی شارلٹ اور شہزادہ لوئس کی جھلک بھی پیش کرتا ہے، ۔
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے سب سے بڑے بیٹے کی 12ویں سالگرہ منگل کے روز منائی گئی، اور یہ وہ عمر ہے جب شاہی پروٹوکول کو ان کے لیے سختی سے نافذ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر کنسنگٹن پیلس کی جانب سے ایک دل چھو لینے والی ویڈیو جاری کی گئی جس میں تینوں ویلز بچوں کے درمیان محبت بھرا رشتہ نمایاں دکھائی دیا اور خاص طور پر شہزادی شارلٹ کے مستقبل کے کردار کا عندیہ بھی دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہزادی کیتھرین نے ’مدرز ڈے‘ پر جاری کی گئی تصویر پر معذرت کیوں کی؟
رائل کرسپانڈنٹ ڈینیئل اسٹیسی کے مطابق ہم نے متعدد مواقع پر شارلٹ کو بڑے وقار اور نرمی سے اپنے بھائیوں کو شاہی آداب یاد دلاتے ہوئے دیکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویلز کے تینوں بچے، چونکہ جانشینی کی قطار میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، اس لیے ان کے درمیان ایک منفرد تعلق قائم ہے اور یہی رشتہ مستقبل میں ایک دوسرے کی معاونت کے طور پر اُبھرے گا۔
View this post on Instagram
A post shared by The Prince and Princess of Wales (@princeandprincessofwales)
شہزادی این، جو کہ سب سے زیادہ مصروف شاہی فرد ہیں، نے اس کردار کو بخوبی نبھایا ہے، اور وہ 74 برس کی عمر میں بھی اپنے بھائی بادشاہ چارلس کے لیے مضبوط سہارا بنی ہوئی ہیں، خاص طور پر ان کے کینسر کے علاج کے دوران۔
یہ بھی پڑھیں: بیلجیئم کی شہزادی کی جانب سے پرنس ہیری کی حمایت، کنگ چارلس سے صلح کی کوششوں پر تبصرہ
جارج، شارلٹ اور 7 سالہ لوئس کے درمیان قریبی اور خوشگوار رشتہ مستقبل میں ایک کارآمد راز بن سکتا ہے، خاص طور پر جب شہزادہ ولیم تخت نشین ہوں گے۔
ڈینیئل کے مطابق ان کے درمیان موجود خالص رشتہ ان لمحات میں جھلکتا ہے جب وہ عوامی تقریبات میں ایک ساتھ خوشی سے وقت گزارتے ہیں، جیسے پولوں کے میچ کے دوران پکنک کرتے ہوئے یا وی ای ڈے کی تقریب میں لوئس کا جارج کی نقل میں بالوں کو جھٹکنے کا دلچسپ لمحہ۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا مضبوط تعلق نہ صرف تعلیم کے مراحل میں بلکہ بعد ازاں شاہی ذمے داریوں کی انجام دہی کے دوران بھی ایک دوسرے کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانوی شہزادہ جارج سالگرہ شہزادہ لوئس شہزادی شارلٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی شہزادہ سالگرہ شہزادہ لوئس شہزادی شارلٹ شہزادی شارلٹ کے درمیان کے لیے
پڑھیں:
برطانوی حکومت کا معزول شہزادہ اینڈریو سے آخری فوجی عہدہ واپس لینے کا اعلان
برطانوی حکومت نے سابق شہزادہ اینڈریو سے ان کا اعزازی فوجی عہدہ وائس ایڈمرل واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ان کا آخری باقی رہ جانے والا فوجی ٹائٹل تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جنسی اسکینڈل: برطانوی پرنس اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب سمیت تمام شاہی اعزازت واپس لے لیے گئے
اینڈریو سے ان کی والدہ، مرحومہ ملکہ الزبتھ دوم، نے 2022 میں ان کے تمام اعزازی فوجی عہدے واپس لے لیے تھے، جب ان کے خلاف ورجینیا جیفری، امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کیس کی مرکزی مدعیہ، نے مقدمہ دائر کیا تھا۔
What Andrew losing his last military title would mean https://t.co/asYEvQisco
— The i Paper (@theipaper) November 3, 2025
تازہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب بادشاہ چارلس سوم نے جمعرات کے روز اپنے چھوٹے بھائی سے باقی تمام شاہی القابات اور اعزازات بھی واپس لے لیے، کیونکہ برطانیہ میں جیفری ایپسٹین سے اینڈریو کے تعلقات پر عوامی غصہ بڑھ رہا ہے۔
وزیر دفاع جان ہیلی نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ اینڈریو نے اپنی تمام اعزازی فوجی ذمہ داریاں چھوڑ دی ہیں۔
’بادشاہ کی ہدایت پر اب ہم ان کا آخری خطاب وائس ایڈمرل بھی واپس لینے کے عمل میں ہیں۔‘
مزید پڑھیں: برطانوی شہزادہ اینڈریو سے کن سنگین الزامات کے بعد شاہی خطاب اور عہدے واپس لیے گئے؟
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بادشاہ چارلس سے رہنمائی لے گی کہ آیا اینڈریو سے ان کے فوجی تمغے بھی واپس لیے جائیں۔
بادشاہ کا یہ چھوٹا بھائی کبھی 1982 کی فاک لینڈ جنگ میں شاہی بحریہ کے ہیلی کاپٹر پائلٹ کے طور پر اپنی خدمات کے باعث سراہا جاتا تھا۔ وہ 22 سالہ سروس کے بعد 2001 میں ریٹائر ہوئے۔
اینڈریو نے ہمیشہ ورجینیا جیفری پر جنسی زیادتی کے الزامات کی تردید کی ہے۔
جیفری نے اکتوبر میں شائع ہونے والی اپنی یادداشت میں دعویٰ کیا تھا کہ اسے اینڈریو کے ساتھ 3 مواقع پر جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا گیا، جن میں سے 2 بار وہ صرف 17 سال کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعزازی بادشاہ چارلس سوم جیفری ایپسٹین فاک لینڈ جنگ فوجی ذمہ داریاں وائس ایڈمرل ورجینیا جیفری